انوارالعلوم (جلد 16) — Page 13
انوار العلوم جلد ۱۶ مستورات سے خطاب بھی حصہ دار ہو گی۔چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں اسی حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے به فرماتا ہے الَّذِينَ يَحْمِلُونَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِرَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيم۔فرمایا خدا کا عرش اُٹھانے والے کچھ فرشتے ہیں۔وہ اپنے رب کی حمد اور تسبیح کرتے ہیں۔اور جو مومن مرد اور مؤمن عورتیں ہیں اُن کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ اے خدا! ہر بات کا تجھے علم ہے ہم تجھ سے عرض کرتے ہیں کہ وہ جو مومن بندے ہیں جو گناہ کر کے تو بہ کر لیتے ہیں تو اُن کو دوزخ کے عذاب سے بچا۔اور اے ہمارے رب ! تو ان سارے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو جنت میں داخل کر جن کا تُو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔اگر بڑا مقام پانے والی کوئی عورت ہے تو اُس کے خاوند کو بھی وہاں رکھ۔اور اگر بڑا مقام پانے والا کوئی مرد ہے تو اس کی بیوی کو بھی وہاں رکھ۔اسی طرح باپ کے ساتھ اولاد کو اور اولاد کے ساتھ والدین کو رکھ۔انگ اَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔تو بڑا غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا وہ دعا قبول ہوئی یا نہیں ؟ اس کے لئے ہمیں قرآن کریم میں یہ آیات نظر آتی ہیں کہ جَنَّتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدار 9 یعنی مؤمنوں کو جنت ملے گی ہمیشہ رہنے والی۔اور جو فرشتوں نے دُعا کی تھی وہ ہم نے سُن لی۔جو بڑے درجہ کے لوگ ہوں گے اُن کے ساتھ ہم چھوٹے درجہ کے مؤمنوں کو بھی جو اُن کے رشتہ دار ہوں گے رکھیں گے۔ان کے باپ دادے اور بیویاں سب کے سب اعلیٰ درجہ کے لوگ ہوں گے اور فرشتے ان خاندانوں کے پاس ہر دروازے سے آئیں گے اور کہیں گے کہ تمہارے رب نے تم کو سلام کہا ہے کیونکہ دنیا میں تم نے خدا کے لئے تکالیف اُٹھا ئیں اب مرنے کے بعد تم میری حفاظت میں آ گئے ہو۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کی دعا قبول ہوگئی اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اعلیٰ درجہ کے مؤمن کے ساتھ اُس کے باپ، ماں ، دادا، دادی، اولاد اور بیوی سب رکھے جائیں گے اور جب خدا تعالیٰ کا فیصلہ یہ ہے تو عورت کے سب حقوق اس میں آ گئے۔بے شک