انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxvii of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxvii

انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب گا۔لیکن اگر تمہاری اکثریت ایمان اور عملِ صالح سے محروم ہوگئی تو پھر یہ امر اس کی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو اِس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے۔۔۔۔۔پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو اور اس امر کو اچھی طرح یا درکھو کہ جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آسکے گی اور ہر میدان میں تم مظفر و منصور رہو گے کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے“۔(۲۰) کارکنان جلسه خلافت جوبلی ۱۹۳۹ء سے خطاب حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۱۶ جنوری ۱۹۴۰ ء کو جلسہ خلافت جوبلی کے انتظامات بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے پر مدرسہ احمدیہ قادیان کے صحن میں جلسہ کے کارکنان سے جو خطاب فرمایا اُس کا خلاصہ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۴۰ ء کے روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔حضور نے اس موقع پر قادیان کے جلسہ کو تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کا دوسرے نمبر کا جلسہ قرار دیا اور کھانے اور ہائش کے انتظامات کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر کا جلسہ قرار دیا۔حضورانور نے اس موقع پر فرمایا کہ:۔و ممکن ہے کہ جب ہماری جماعت بڑھ جائے اور یہاں قادیان میں ایسے جلسے کرنا مشکل ہو جائیں تو پھر ہم اجازت دے دیں کہ ہر ملک میں الگ جلسے سالا نہ ہوا کریں۔اس تقریر میں حضور نے موقع کی مناسبت سے انتظامی امور سے متعلق متعلقہ شعبوں کو ہدایات فرمائیں۔نیز مہمان نوازی کی اہمیت اور برکات پر روشنی ڈالی اور اپنے خطاب کے آخر میں فرمایا کہ:۔اب میں دُعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے۔اور ہماری غلطیوں ، سُستیوں اور کمزوریوں سے درگزر کرے تا ایسا نہ ہو کہ غلطیاں ہماری نیکیوں کو کھا جانے والی ہوں اور ہم آئندہ سال اس سے بھی بڑھ کر خدمت خلق کر کے اپنے خدا کو راضی کر سکیں“۔