انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 36 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 36

انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی ہے۔پس اس آیت میں یوم قیامت سے مراد وہ دن ہے جس دن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فتح ہوئی اور کفار کو شکست ، جس دن دنیا نے یہ عجیب نظارہ دیکھا کہ وہ جوا کیلا تھا اور قوم کے ظلموں کا ستایا ہوا وہ حاکم ہو گیا اور وہ جو ملک کے بادشاہ تھے محکوم بن گئے۔اِقْتِرَابُ السَّاعَة کے معنی ایک دوسری جگہ قرآن کریم میں رسول کریم کے زمانہ کو السَّاعَةُ کے نام سے بھی یاد کیا گیا ہے۔چنانچہ فرماتا ہے۔اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ القمر ۲۵ قیامت آ گئی اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ چاند پھٹ گیا ہے۔چاند کس طرح پھٹا ؟ میں اس موقع پر اس بحث میں نہیں پڑتا بلکہ میں آیت کے پہلے حصہ کی طرف توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ اس چاند پھٹنے کے واقعہ پر تیرہ سو سال گزر چکے ہیں اور چودھویں صدی کا نصف سے بھی زیادہ وقت گذر چکا ہے مگر قیامت ابھی تک نہیں آئی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ چونکہ چاند پھٹ گیا ہے اب قیامت کو آئی سمجھو۔یہ سوال بھی غور طلب ہے کہ چاند کے پھٹنے کا اس قیامت سے کیا تعلق ہے جو مابعد الموت آنے والی ہے؟ چاند کے پھٹنے سے قیامت موعودہ کی طرف اشارہ نکالنا تو وہی بات ہوگی جیسے کہتے ہیں کہ ماروں گھٹنا پھوٹے آنکھ۔اصل بات یہ ہے کہ اس آیت میں قیامت سے مراد مـابـعـد الـمـوت قیامت نہیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ مراد ہے اور اُس روحانی احیاء کی طرف اشارہ ہے جو آپ کے ذریعہ سے ہونے والا تھا اور چاند کے پھٹنے کا جو واقعہ تھا وہ جس رنگ میں بھی تھا وہ درحقیقت ایک پیشگوئی تھا عرب کی حکومت کے زوال کی نسبت۔چنانچہ علم تعبیر الرؤیا میں چاند سے مراد حکومت عرب بیان کی گئی ہے۔پس اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ چاند کے پھٹنے کا واقعہ عرب کے موجودہ نظام کے مٹ جانے پر دلالت کرتا ہے اور اس کا لازمی نتیجہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا غلبہ اور آپ کے نظام کا قیام ہو گا۔پس ہم تم لوگوں کو توجہ دلاتے ہیں کہ اس دن کے آنے سے پہلے ہی اپنی اصلاح کرلو۔انشقاق قمر کے معنی یہ امر کہ چاند کو کشف یا خواب میں دیکھنے سے مراد عرب حکومت یا عرب سردار ہوتا ہے عربوں میں ایسا تسلیم بھدہ تھا کہ غیر مذاہب کے لوگ بھی اس سے یہی مراد لیتے تھے۔چنانچہ تاریخ میں آتا ہے کہ فتح خیبر کے بعد یہود کے ایک سردار کی لڑکی حضرت صفیہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نکاح میں آئیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے