انوارالعلوم (جلد 15) — Page 610
انوار العلوم جلد ۱۵ چاند میرا چاند ہے کہ منع کرنے کا کیوں انتظار کرتے ہو ان کی مرضی معلوم ہونے پر وہی کرو جس طرح وہ کہتے ہیں ( اس کے یہ معنی نہیں کہ عزیزم منصور احمد اطاعت میں کمزور ہے ایسے امور میں لڑکیاں لڑکوں سے طبعا زیادہ زکی ہوتی ہیں ورنہ عزیز کا معاملہ میری لڑکی سے ایسا عمدہ ہے کہ میرا دل اس سے نہایت خوش ہے اور کبھی بھی وہ میری لڑکی کے ذریعہ میرے لئے تکلیف کا باعث نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ میرا دل ان دونوں کے معاملہ پر مطمئن رہا ہے اور یہ کوئی معمولی نیکی نہیں بلکہ اعلیٰ اخلاق سے ہی ایسے عمل کی توفیق ملاتی ہے ) میرے دل میں یہ سن کر اپنی اس بچی کی قدرکئی گھنے بڑھ گئی کہ کس طرح اس نے میری بات سن کر فوراً میرے منشاء کو پورا کرنیکی کوشش کی اور بات ختم ہونے سے بھی پہلے اس پر عمل کروانے کیلئے دوڑ گئی۔اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتیں اس پر ہوں اور اللہ تعالیٰ اس کی خوشی کے سامان ہمیشہ پیدا کرتا رہے۔میرزا محمود احمد ( الفضل ۶ جولائی ۱۹۴۰ء ) ابوداؤد كتاب الادب باب في النهى عَنْ سَبِّ الْمَوْتَى میں یہ الفاظ آئے ہیں اُذْكُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ وَكُفُوْاعَنْ مَسَاوِيْهِمْ