انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 480 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 480

انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت را شده کرنے کی انسان کو ہمیشہ ضرورت رہے گی۔جب عورت کو تعلیم حاصل ہوگی ، جب عورت کے اندر تقویٰ ہوگا، جب عورت کے اندر دین کی محبت ہوگی ، جب عورت کے دل میں خدا اور اُس کے رسول کے احکام پر چلنے کی ایک والہانہ تڑپ ہوگی تو ناممکن ہے کہ وہ یہی جذبات اپنی اولاد کے اندر بھی پیدا کرنے کی کوشش نہ کرے۔پس مردوں کا یہ کام ہے کہ وہ آج کی جنت تیار کریں اور عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ گل کی جنت تیار کریں۔مردوں کا یہ کام ہے کہ وہ جنت بنائیں اور عورتوں کا یہ کام ہے کہ وہ اس جنت کیلئے نئے مالی پیدا کریں۔اگر ایک طرف مرد اُس جنت کی تعمیر میں لگا ہوا ہوا ور دوسری طرف عورت اس کی تعمیر میں لگی ہوتی ہے۔اگر ایک طرف مرد اس کی حفاظت کرتا ہوا ور دوسری طرف عورت اس کی حفاظت کیلئے نئے سے نئے مالی پیدا کرتی چلی جاتی ہو تو پھر کون ہے جو اُس جنت کو برباد کر سکے۔کون ہے جو قومی وحدت ، قومی عظمت اور قومی شان کو نقصان پہنچا سکے۔مگر جس دن عورت کو اس جنت کی تعمیر میں شریک ہونے سے روک دیا جائے گا اُسی دن اگلے مالی پیدا ہونے بند ہو جائیں گے اُسی دن پہلوں کی ٹریننگ ختم ہو جائے گی اور جب پہلوں کی ٹرینینگ ختم ہوگئی اور اگلوں کا سلسلہ بھی بند ہو گیا تو وہ جنت کبھی قائم نہیں رہ سکتی بلکہ ضرور ہے کہ شیطان اُسے اُجاڑ کر رکھ دے۔پس یہ ایک عظیم الشان نکتہ ہے جو قرآن کریم نے ہمیں بتایا کہ ایک عظیم الشان نکتہ میں جاری حیات ملی کے قیام کیلئے مردوں اور عورتوں دونوں کو مل کر کوشش کرنی چاہئے۔جب تک عورتوں کو اپنے ساتھ شریک نہیں کرو گے اُس وقت تک تم یقین رکھو کہ تم جنت نہیں بنا سکو گے۔اگر تم اپنی کوشش سے ساری دنیا کو بھی ایک دفعہ نمازی بنا لو تو اس کا کیا فائدہ جب کہ اُن نمازیوں کی اولادوں کو انہی کی مائیں بے نماز بنانے میں مصروف ہوں۔اس طرح تو یہی ہوگا کہ تم جنت بناؤ گے اور عور تیں اُس جنت کو برباد کرتی چلی جائیں گی۔ہمارا ایک رشتہ دار ہوا کرتا تھا جو دین کا سخت مخالف اور خدا اور رسول کے احکام پر ہمیشہ ہنسی اور تمسخر اُڑایا کرتا تھا۔ایک دفعہ وہ بیمار ہوا اور علاج کیلئے حضرت خلیفہ اول کے پاس آیا۔حضرت خلیفہ اول نے باتوں باتوں میں اس سے کہا کہ مرزا صاحب! آپ کے پہلو میں پانچ وقت لوگ مسجد میں آ کر نمازیں پڑھتے ہیں کیا آپ کو کبھی اس پر رشک نہیں آیا ؟ اور کیا آپ کے دل میں کبھی یہ خیال نہیں آیا کہ آپ کو بھی نمازیں پڑھنی چاہئیں ؟ اس نے یہ سن کر بڑے زور سے قہقہ لگایا اور کہا مولوی صاحب میں تو بچپن سے ہی سلیم الفطرت واقع ہوا ہوں۔چنانچہ ان دنوں میں