انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 476 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 476

انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت را شده وَيَقُولُونَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا هَؤُلَاءِ اهْدَى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلًا أُولَيكَ الَّذِينَ لعنهُمُ الله وَمَن يَلْعَنِ الله فَلَن تَجِدَلَّهُ نَصِيرًا - أَمْ لَهُمْ نَصِيبٌ منَ الْمُلْكِ فَإِذَا لَّا يُؤْتُونَ النَّاسَ نَقِيرًا أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى ما اسهُمُ اللهُ مِن فَضْلِهِ فَقَدْ أتَيْنَا ال ابرهيم الكتب والحكمة و اتينهُمْ مُّلْكًا عَظِيمًا - فَمِنْهُمْ مَنْ آمَنَ بِهِ وَ مِنْهُمْ مِّن صَدَّ عَنْهُ ، وَكَفَى يجمتُم سَعِيرًا - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِايَتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا، كُلَّمَا نّضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدِّلَتْهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ الله كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا - وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّتِ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ، لَهُمْ فِيهَا ازْوَاجُ مُطَهَرَةً وَنُدْخِلُهُمْ ظِلَّا ظَلِيلًا انّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَن تُؤَدُّوا الآمنت إلى أهْلِهَا ، وَإِذَا حَكَمْتُمْ بَيْنَ النَّاسِ أَن تَحْكُمُوا بِالعَدْلِ إن الله نعما يعظكم به إنّ اللهَ كَانَ سَمِيعًا بَصِيرًا - يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اطِيعُوا اللهَ وَاطِيعُوا الرَّسُولَ وَ أولى الأمْرِ مِنْكُمْ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْء فَرُدُّوهُ إلى اللهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ ذلِكَ خَيْرُ وَ أَحْسَنُ تَأْوِيلاً ٣٣ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اہل کتاب جھوٹ اور فریب اور شرک کی باتوں پر عمل کرتے ہوئے سچائی کو چھوڑ رہے ہیں اور جب بھی مؤمنوں اور غیر مؤمنوں کا مقابلہ ہوتا ہے تو مؤمنوں کے متعلق تو وہ یہ کہتے ہیں کہ وہ بہت ہی بُرے ہیں اور کافروں کے متعلق اُن کی یہ رائے ہوتی ہے کہ وہ مؤمنوں سے بہتر ہیں۔جیسے غیر مبائعین ہماری دشمنی کی وجہ سے عام مسلمانوں کو ہم سے بہتر سمجھتے اور اُن کے پیچھے نمازیں بھی پڑھ لیتے ہیں۔چنانچہ جب بھی کوئی بات ہو وہ کہتے ہیں هَؤلاء أهدى مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا سَبِيلاً یہ مسلمان احمدیوں سے زیادہ اچھے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اول الذینَ لَعَنَهُمُ اللهُ تم چونکہ مومنوں کو دور کرتے ہوا اور غیر مؤمنوں کو اپنے قریب کرتے ہو اس لئے آج ہم تم سے بھی یہی کہتے ہیں کہ تم ہمارے قرب سے دور ہو جاؤ۔وَ مَن يَلْعَنِ اللهُ فَلَن تَجِدَ لَهُ نَصِيرًا اور لوگ تو لعنت صرف زبان سے کرتے ہیں اور جب کسی پر لعنت ڈالنی ہو تو کہتے ہیں جا تجھ پر لعنت مگر جس