انوارالعلوم (جلد 15) — Page 245
انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) عبرت کے نظارے تو نے نہیں دیکھے ؟ اور اس سوال کے پیدا ہوتے ہی وہ تمام نظارے جو میری آنکھوں کے سامنے تھے غائب ہو گئے اور ایک اور نظارہ میری آنکھوں کے سامنے آ گیا اور ایک نئی دنیا میری آنکھوں کے سامنے آہستہ آہستہ گزرنے لگ گئی۔میں اس نئی دنیا کے آثار قدیمہ کو دیکھنے میں مشغول ہوا تو میں نے ایسے ایسے عظیم الشان آثار قدیمہ دیکھے جو اُن آثار قدیمہ سے بہت زیادہ شاندار تھے جن کے خیال میں میرا دل محو تھا بلکہ ایک فوق العادت کا رنامہ آثار قدیمہ کی دریافت کا میرے سامنے آ گیا، ایک بڑا جنتر منتر جس کا اندازہ لگانا بھی انسانی طاقت سے بالا ہے میری آنکھوں کے سامنے پیدا ہوا، بڑے بڑے غیر معمولی خوبصورتیوں والے باغات ، عدیم المثال نہریں، بے کنا رسمندر، عالیشان قصر، ان کے لنگر خانے ، دیوانِ عام ، دیوانِ خاص، بازار لنگر خانے ، کتب خانے ، دفتر ، بے انتہاء بلند مینار اور غیر محدود وسعت والی مسجد ، دلوں کو دہلا دینے والے مقبرے اور مسمار همدہ یادگاریں ایک ایک کر کے میری نگاہوں کے آگے پھرنی شروع ہوئیں اور میں نے کہا اُف میں کہاں آ گیا۔یہ چیزیں میرے پاس ہی موجود تھیں، تمام دنیا کے پاس موجود ہیں، لیکن دنیا ان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھتی اور بچوں کی طرح کھلونوں کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے۔میرا دل خون ہو گیا اپنی بے بسی پر کہ میں یہ چیزیں دنیا کو دکھانے سے قاصر ہوں ، میرا دل خون ہو گیا دنیا کی بے تو تجھی پر ، مگر میرا دل مسرور بھی تھا اُس خزانے کے پانے پر ، اُن امکانات پر کہ ایک دن میں یا خدا کا کوئی اور بندہ یہ مخفی خزانے دنیا کو دکھانے میں کامیاب ہو جائے گا اور میں نے جب ان چیزوں کو دیکھا تو بے اختیار یہ الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے کہ میں نے پا لیا۔میں نے پالیا۔ہاں ہاں یہ یقینی بات ہے کہ تغلق کے قلعہ میں میں نے ایک اور دنیا کو پا لیا، ایک بالا دنیا، ایک بالا طاقت کے نشانات اور میں پہلے اس دنیا میں کھویا گیا، پھر میں نے ایک اور دنیا کو جو اس سے کہیں زیادہ شاندار، کہیں زیادہ وسیع ، کہیں زیادہ پائیدار اور پھر ایک لحاظ سے بوسیدہ کھنڈر اور تباہ حال تھی ، اُسے دیکھا اُسے پایا۔اس خستہ حالی پر میرا دل رویا اس کی شان اور پائیداری سے میرا دل مسرور ہوا۔اب آؤ میں اس کے کچھ حصہ کی آپ کو سیر کرا تا ہوں۔ا۔آثار قدیمہ پہلے میں آثار قدیمہ کو لیتا ہوں مگر چونکہ ہماری جماعت کے بہت سے زمیندار اصحاب