انوارالعلوم (جلد 15) — Page ix
انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کت مہتم بالشان مادی تحریکوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا اور ثابت کیا کہ ان کی کامیابی مذکورہ دو اصولوں کے تابع تھی۔ا۔آرین تحریک ۲۔رومن تحریک۔۳۔ایرانی تحریک ۴ - بابلی تحریک۔۵۔مغربی تحریک مذکورہ بالا پانچ مادی تحریکات کی ضروری تفاصیل اور ان کی کامیابی کا راز بیان کرنے کے بعد مذہبی تحریکات کے سات بڑے بڑے ادوار کا تفصیل سے ذکر فرمایا جو درج ذیل ہیں۔ا۔دور آدم۔۲۔دور نوح۔۳۔دور ابراہیم۔۴۔دور موسی۔۵۔دور عیسی۔۶۔دور محمدی۔ے۔دور مسیح محمد۔حضور نے دور مسیح محمدی کے انقلاب کو در حقیقت احیائے تعلیم مصطفوی کو ہی قرار دیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جماعت کے ذریعہ پیدا ہونے والے انقلاب کا ذکر کرتے ہوئے تحریک جدید کے مقاصد کو بیان فرمایا اور عملی انقلاب کو تحریک جدید کے مطالبات کے ساتھ وابستہ قرار دیا۔نیز جماعت احمدیہ کی ذمہ داریوں کو بیان فرمایا۔اس تقریر میں حضور نے تمدن کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کرتے ہوئے درج ذیل امور کی طرف توجہ دلائی۔ا۔اخلاق حسنہ ۲۔معاملات۔۳۔خدمت قومی۔۴۔رزق حلال۔۵۔چستی اور محنت۔۶۔بنی نوع انسان کی خیر خواہی۔۷۔صفائی۔۸۔صداقت۔۹۔کسب۔۱۰۔جائداد کی حفاظت کا آخر پر تمدن اسلام کے قیام کے ذرائع پر روشنی ڈالی نیز اس سلسلہ میں پیش آمدہ مشکلات کا بھی ذکر فر ما یا۔حضور نے اپنے اس عظیم الشان اور پُر معارف خطاب کا اختتام احباب جماعت کو بعض نصائح کرتے ہوئے ان دعائیہ کلمات پر فرمایا۔پس آؤ کہ ہم خدا سے ہی دعا کریں کہ اے خدا تو ہم کو سچا بنا تو ہمیں جھوٹ سے بچا۔تو ہمیں بُرائی سے بچا۔تو ہمیں غفلت سے بچا۔تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو، ہمارے بچوں کو اور ہمارے بوڑھوں کو سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل منتبع بنیں اور اُن تمام