انوارالعلوم (جلد 15) — Page 39
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی 66 (۲) وہ موسیٰ کی طرح صاحب شریعت ہوگا ۔ کیونکہ لکھا ہے ۔ ” میں تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا ۔“ وہ وه (۳) نبی بنو اسماعیل میں سے ہوگا نہ نہ کہ کہ بنو بنو اسرا اسرائیل میں سے کیونکہ لکھا ہے کہ وہ نبی ”ان کے بھائیوں میں نہ کہ ان میں سے ۔ (۴) یہود کے لئے اسکی اطاعت فرض ہوگی کیونکہ لکھا ہے کہ ان کے لئے وہ نبی مبعوث ہوگا ۔ (۵) اگر یہود اس کی باتیں نہ مانیں گے تو تباہ کئے جائیں گے اور ان کی قیامت آ جائے گی کیونکہ لکھا ہے کہ جو اسکی باتیں نہ سنے گا ۔ میں اس کا حساب اس سے لوں گا ۔“ اس پیشگوئی کی موجودگی میں نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت مسیح کا منشاء یہ تھا کہ مادی نظام شمسی کے قیام تک موسوی شریعت قائم رہے گی ۔ ظاہر ہے کہ اس کا منشاء یہی تھا کہ جب تک دوسرا نظام روحانی قائم نہیں ہوتا موسوی شریعت کا ہی دور دورہ رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ کے مسیح موعود کیلئے قرآن میں لفظ قیامت زیادہ کیلئے بھی قربان السلام میں قیامت کا لفظ استعمال ہوا ہے ۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ لَّا أُقْسِمُ بِيَوْمِ الْقِيمَةِ - وَلا أُقْسِمُ بِالنَّفْسِ التَّوَّامَةِ - أَيَحْسَبُ الْإِنْسَانُ الَّن نَّجْمَعَ عِظَامَه بَلَى قَادِرِينَ عَلَى أَن تُسَوِّي بَنَا نَه بَلْ يُرِيدُ الانْسَانُ لِيَفْجُرُ أَمَامَهُ يَسْلُ ايَّانَ يَوْمُ الْقِيمَةِ - فَإِذَا بَرِقَ الْبَصَرُ - وَخَسَفَ الْقَمَرُ - وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ - يَقُولُ الْإِنْسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُ - فرماتا ہے کافر جو یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامت کوئی نہیں اور مُر دے دوبارہ زندہ نہیں ہونگے یہ بالکل غلط ہے اور ہم اس کے لئے شہادت کے طور پر یوم قیامت اور نفس لوامہ کو پیش کرتے ہیں ۔ اب یہاں یقینی طور پر یوم قیامت سے مراد دنیا کا کوئی واقعہ ہے کیونکہ یوم قیامت اور نفس لوامہ دو چیزوں کو مر دے جی اُٹھنے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ اگر یوم قیامت سے دنیا کی ہلاکت کے بعد کا یوم قیامت مراد ہو تو یہ گواہی بے فائدہ ہو جاتی ہے کیونکہ جو امر مر نے کے بعد ظاہر ہوگا اُس سے اِس دنیا کے لوگ اپنے ایمان کی درستی میں کیا مدد لے سکتے ہیں ؟ بحث تو اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا مر دے پھر جی اُٹھیں گے؟ اور معترضین کو یہ کہہ کر تسلی دلائی جاتی ہے کہ مردوں کے جی اُٹھنے میں تم کو کیا شک ہو سکتا ہے کیا قیامت کا دن اس پر شاہد نہیں ہے؟ اس دلیل سے کون سا انسان فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ جب قیامت آئے گی اُس وقت تو سب انسان ختم ہو