انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 382 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 382

انوار العلوم جلد ۱۵ اہم اور ضروری امور جائے گا مگر جب جنگ ختم ہوگی تو نئے مبلغ اللہ تعالیٰ کے فضل سے تیار ہو چکے ہوں گے اور ہم انہیں مختلف ممالک میں تبلیغ کے لئے بھیج دیں گے۔انقلاب حقیقی اس کے بعد حضور نے اعلان فرمایا کہ کتاب انقلاب حقیقی ، دوبارہ چھپ گئی ہے۔حیدر آباد کے ایک دوست نے دو ہزار جلدیں خریدنے کا وعدہ کیا ہے باقی دو ہزار ہے۔جماعت کے دوست اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔جب میں نے اسے دوبارہ اصلاح کیلئے پڑھا تو بعض باتوں کا میں نے اس میں اضافہ کر دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تبلیغی طور پر تعلیم یافتہ طبقہ میں یہ کتاب اچھا اثر پیدا کر سکتی ہے۔اس کتاب کے بعض حصے ایسے ہیں جو اپنے اندر الہامی رنگ رکھتے ہیں۔اچھوتوں میں تبلیغ اچھوتوں میں تبلیغ کے متعلق فرمایا۔افسوس ہے کہ اس سال بہت کم ہوئی ہے۔جماعتوں نے بھی اس طرف توجہ نہیں کی حالانکہ یہ جودہ وقت کا ایک اہم سوال ہے جس کی طرف توجہ کرنا ضروری ہے۔حضور نے فرمایا جماعت کی تعلیم و تربیت کیلئے میں نے گزشتہ سال بعض نو جوانوں کا مطالبہ کیا تھا جن کے متعلق میں نے کہا تھا کہ انہیں ایسی تربیت دی جائے گی جس کے نتیجہ میں وہ دیہات میں رہ کر لوگوں کو فائدہ پہنچاسکیں۔اس کے مطابق جونو جوان میسر آئے ان کو کمپونڈری کی تعلیم دلائی گئی ، وٹرنری کی تعلیم دلائی گئی ، یونانی طب سکھائی گئی ، دوا سازی سکھائی گئی ، زمیندارہ کام سکھایا گیا اور ضروری دینی تعلیم بھی دی گئی۔ان کی بیویوں کو بھی نوار بننا، کاڑھنا اور سینا پر ونا سکھایا گیا ہے۔افسوس ہے کہ بار بار اعلان کرنے کے باوجود جماعت میں سے صرف پانچ نوجوان ایسے نکلے جنہوں نے یہ کام سیکھا مگر یہ سکیم ان پانچ پر ہی ختم نہیں ہو جائے گی۔میرا دل چاہتا ہے ہر احمدی گاؤں میں ایسا ایک مدرس موجود ہو۔اور چونکہ اگلے سال پھر یہی ٹرینینگ نو جوانوں کو دی جائے گی اس لئے جو نو جوان مڈل پاس ہوں اور زمیندارہ کام سے دلچسپی رکھتے ہوں وہ اپنے آپ کو پیش کریں اور جو جماعتیں فارغ التحصیل نو جوانوں کو اپنے ہاں شرائط کے مطابق رکھنا چاہتی ہوں وہ اطلاع دیں۔مغربی کھیلوں کی بجائے دیسی کھیلوں کی ترویج اس بارے میں حضور نے فرمایا۔گزشتہ سال میں نے مغربی کھیلوں کی بجائے دوڑنا، تیرنا، نشانہ بازی ، بوجھ اُٹھانا، گشتی لڑنا ، تیکا، گھوڑے کی