انوارالعلوم (جلد 15) — Page 374
انوار العلوم جلد ۱۵ صل الله مستورات سے خطاب ہو جاتے ہیں ذرا غصہ آیا مرد نے گنڈا سا اُٹھایا اور دوسرے کا سرکاٹ دیا۔کسی جگہ زمین کا جھگڑا ہو گیا یا شادی بیاہ یا لین دین کے معاملہ میں اختلاف ہو گیا تو قتل کر دیا۔یہ بات عورتوں میں بہت کم ہے۔اگر سارے سال میں سینکڑوں مرد پھانسی پاتے ہیں تو اس کے مقابلہ میں عورت صرف ایک ہو گی۔مگر بعض ایسی باتیں ہیں جو عورتوں میں زیادہ ہوتی ہیں۔جس طرح مردوں میں قتل و خونریزی زیادہ ہے اسی طرح عورتوں میں جھوٹ زیادہ ہے اور جہاں مرد گنڈ ا سالئے پھرتا ہے وہاں عورت زبان سے قتل عام کرتی پھرتی ہے اسی لئے رسول کریم ﷺ بیعت لیتے وقت عورتوں سے یہ عہد لیا کرتے تھے کہ ہم جھوٹے اتہام نہیں باندھیں گی معلوم ہوتا ہے عرب عورتوں میں اتہام لگانے کی عام عادت تھی۔پھر جھوٹ بولنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو بھی اس کی عادت پڑ جاتی ہے۔وہ سمجھتے ہیں کہ جب ہماری ماں جھوٹ بولتی ہے تو ہم اس سے زیادہ کیوں نہ بولیں۔ایک قصہ مشہور ہے کہتے ہیں دو دوستوں نے آپس میں کہا کہ اپنے اپنے خاندان کی کوئی بات سناؤ۔اس پر ایک کہنے لگا کہ اب تو وہ بات نہیں رہی ہم تو بڑے رئیس ہوا کرتے تھے۔چنانچہ ہمارے نانا کا اتنا بڑا طویلہ تھا کہ جب قحط پڑا کرتا تو سارے شہر کے جانور اس کے ایک کونے میں سما جاتے۔دوسرا کہنے لگا ہمارے نانا جان کے پاس ایک ایسا بانس تھا کہ جب کبھی بارش نہ ہوتی تو وہ بانس سے بادلوں کو چھید کر بارش برسا لیتے۔دوسرے کو غصہ آ گیا کہنے لگا تمہارے نانا جان یہ بانس رکھا کہاں کرتے تھے۔وہ کہنے لگا تمہارے نانا جان کے طویلہ میں۔اب دیکھو یہ کتنا بڑا جھوٹ ہے جو اُن دونوں نے بولا۔تھوڑے ہی دن ہوئے میں نے ایک اور قصہ پڑھا ہے کہ ایک رنگریز کی لڑکی سکول میں داخل ہوئی۔ادھر سے ایک حلوائی کی لڑکی بھی داخل ہوئی۔اُس نے اس سے پوچھا کہ تم کون ہو تو حلوائی کی لڑکی کہنے لگی کہ میرے ابا ڈ پٹی ہیں۔دوسری کہنے لگی کہ میرے ابا بڑے بینکر ہیں ، ساہوکارہ کا کام ہے اور بیسیوں ہمارے مکان ہیں۔ایک دفعہ اس نے اپنی سہیلی کی دعوت کر دی۔اب بینکر کی لڑکی کے ہاں نو کر تو تھے نہیں اس نے اپنے بھائی بہنوں کو نوکر بنایا۔پیسٹری رکھی جلیبیاں منگوائیں ، بازار سے چائے کے برتن منگوائے اور جب ڈپٹی کی لڑکی آئی تو دونوں طرف سے باتیں ہونے لگیں۔ابھی یہ باتیں ہو ہی رہی تھیں کہ ایک ہمسائی آئی۔جب اس کی نظر دوسری لڑکی پر پڑی تو کہنے لگی یہ تو ہمارے رنگریز بھائی کی لڑکی ہے۔حلوائی کی لڑکی کہنے لگی یہ تو بینکر کی لڑکی ہے وہ کہنے لگی بینکر کی بیٹی ہے، یہ تو ہمارے محلہ کے فلاں رنگریز کی لڑکی ہے۔تو یہ پاکھنڈ محض اس لئے بنایا کہ وہ اس کو امیر سمجھے اور یہ اُس کو۔تو اللہ تعالیٰ قرآن کریم