انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxix of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxix

انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب موقع کی مناسبت سے ایک تقریر بھی ارشاد فرمائی جس میں فرمایا کہ چونکہ عیسائیت میں اتوار کا دن مذہبی تہوار کی حیثیت رکھتے ہوئے مقدس سمجھا جاتا ہے اس لئے حکومت برطانیہ نے خصوصی دُعا کے لئے اتوار کے دن کو مقرر کیا ہے۔ہم حکومت وقت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج یہاں اس مقصد کیلئے جمع ہوئے ہیں لیکن چونکہ ہمارے مذہب میں ”جمعہ کے دن کو قبولیت دعا کے ساتھ خاص مناسبت اور حیثیت حاصل ہے لہذا ہم دوبارہ جمعہ کے روز بھی حکومت برطانیہ کی فتح کے لئے دُعا کرنے کی غرض سے اکٹھے ہوں گے۔اس تقریر میں حضور نے جنگ عظیم دوئم کی صورت حال پر تجزیاتی لحاظ سے روشنی ڈالی اور ماہرانہ تبصرہ فرمایا اور حکومت برطانیہ کو اپنی کوتاہیوں کی طرف توجہ دلائی اور حکومت برطانیہ کی فتح کو احمدیت اور اُمتِ مسلمہ کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے اس کی فتح کے لئے نیک خواہشات کا اظہار فرمایا اور خصوصی دُعا کروائی۔حضور کا یہ خطاب ۴ جون ۱۹۴۰ء کو روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا جو پہلی بار کتابی صورت میں شائع ہورہا ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ (۲۳) امتہ الودود میری بچی حضرت مصلح موعود کا یہ مضمون محترمہ امتہ الود و ر صاحبہ بنت حضرت مرزا شریف احمد صاحب کے ذکر خیر پر مبنی ہے جو حضور نے ان کی وفات پر تحریر فرمایا اور مؤرخہ ۲۳ جون ۱۹۴۰ء کے روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔اس مضمون میں حضور نے ان کی بیماری، وفات ، تعلیمی قابلیت کی تفصیلات بیان فرمائی ہیں نیز ان کے اعلیٰ اخلاق اور اپنے ساتھ پیار و محبت کے تعلق پر روشنی ڈالی ہے۔حضور ان کی خوبیوں سے اس قدر متاثر تھے کہ اپنے صاحبزادے مرزا خلیل احمد صاحب کیلئے ان کے رشتہ کی خواہش رکھتے تھے مگر رشتہ کا پیغام بھجوانے سے پہلے ہی ان کی اچانک وفات سے حضور کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔حضور کو ان سے کس قدر پیار اور محبت کا تعلق تھا اس کا اندازہ حضور کے ان کلمات سے لگایا جاسکتا ہے فرمایا:۔رودی میری بھیجی تو تھی مگر زمانہ کے قرب اور تعلق نے اُسے میرے دل کے