انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 257

انوار العلوم جلد ۱۵ سیر روحانی تقریر (۱) وجود انسانی کے دورِثانی کی کیفیت انسان کا دور ثانی قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایک زمانہ میں انسانی وجود تو تھا مگر بلا دماغ کے۔گویا انسانی وجود تو تھا مگر انسان نہ تھا اور نہ اس کی حالت کو سوچنے والا کوئی دماغ تھا، گویا دماغی ارتقاء سے پہلے کی حالت میں تھا۔ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اُس وقت جمادی رنگ میں تھا یا نباتی رنگ میں۔مگر بہر حال خواہ وہ اُس وقت جمادی رنگ میں ہو خواہ نباتی رنگ میں ، حیوانی رنگ میں نہیں تھا اور اس کا پتہ بھی قرآن کریم سے لگتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ھل آتی على الانسان حين مِن الدّهرِ لم يكن شَيْئًا تَذ محورا " کہ کیا انسان کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ انسان پر یقیناً ایک ایسا زمانہ گزر چکا ہے جب کہ وجود انسانی تو موجود تھا مگر مذکور نہیں تھا وہ یاد نہیں کیا جاتا تھا۔گویا حس شناخت جو انسان میں موجود ہے وہ اُس وقت نہیں تھی۔ایک وجود موجود تھا مگر بغیر عقل اور بغیر شعور کے، ایک دوسرے کے متعلق اسے کوئی واقفیت نہ تھی۔اسے کوئی علم نہ تھا کیونکہ یہ باتیں دماغ سے تعلق رکھتی ہیں اور دماغ دورثانی میں نہیں تھا۔انسانی پیدائش کا تیسرا دور تیسرا دور قرآن کریم سے انسانی پیدائش کے متعلق وہ معلوم ہوتا ہے جب کہ وہ ایسی شکل میں آیا کہ اس کی پیدائش نطفہ سے ہونے لگی یعنی مرد و عورت کے تعلق سے اور اُس وقت سے اس کے مزاج میں تنوع پیدا ہوا۔حیوانوں میں سے بھی بعض حیوان نرومادہ نہیں ہوتے ، مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ پھر انسان پر وہ دور آیا جب کہ اُسے نرومادہ میں تقسیم کر دیا گیا یعنی حیوان بنا اور حیوان سے ترقی کر کے اُس حالت کو پہنچا کہ جب تناسل نطفہ سے شروع ہو جاتی ہے جو بات کہ اعلیٰ درجہ کے حیوانوں میں پائی جاتی ہے اور پھر اس سے ترقی کر کے وہ ایسا حیوان بنا جو نطفہ امشاج سے بنتا ہے یعنی اس کے اندر مختلف قومی پیدا کئے گئے۔اللہ تعالیٰ اس امر کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے۔إنا خلقنا الإِنْسَانَ مِن نُّطْفَةٍ انشا سے تتلیو " کہ ہم نے انسان کو نطفہ سے پیدا کیا جو مرکب تھا اور جس کے اندر بہت سے اجزاء ملائے گئے تھے کیونکہ ہم نے اس سے مرتب قسم کا کام لینا تھا۔پس چونکہ ہم نے اس سے مرتب کا م لینا تھا اس لئے ہم نے نطفہ میں بھی مرتب طاقتیں رکھ دیں یہ تیسرا دور ہے جو انسانی پیدائش پر آیا۔انسانی پیدائش کا چوتھا دور چوتھا ؤ اور انسانی پیدائش پر وہ آیا جب کہ انسانی دماغ کامل ہو گیا اور اس میں سمجھ اور ترقی کا مادہ پیدا ہو گیا گویا اب