انوارالعلوم (جلد 15) — Page xxvii
انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب گا۔ لیکن اگر تمہاری اکثریت ایمان اور عملِ صالح سے محروم ہو گئی تو پھر یہ امر اُس کی مرضی پر موقوف ہے کہ وہ چاہے تو اس انعام کو جاری رکھے اور چاہے تو بند کر دے ۔۔۔۔۔ پس ہمیشہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعاؤں میں مشغول رہو اور اس امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ جب تک تم میں خلافت رہے گی دنیا کی کوئی قوم تم پر غالب نہیں آ سکے گی اور ہر میدان میں تم مظفر و منصور رہو گے کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے“۔ (۲۰) کارکنان جلسہ خلافت جو بلی ۱۹۳۹ء سے جو بلی ۱۹۳۹ء سے خطاب حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۶ / جنوری ۱۹۴۰ء کو جلسہ خلافت جوبلی کے انتظامات بخیر و خوبی اختتام پذیر ہونے پر مدرسہ احمد یہ قادیان کے صحن میں جلسہ کے کارکنان سے جو خطاب فرمایا اُس کا خلاصہ مورخہ ۹ جنوری ۱۹۴۰ء کے روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا۔ حضور نے اس موقع پر قادیان کے جلسہ کو تعداد کے لحاظ سے ہندوستان کا دوسرے نمبر کا جلسہ قرار دیا اور کھانے ورہائش کے انتظامات کے لحاظ سے دنیا بھر میں پہلے نمبر کا جلسہ قرار دیا۔ حضو را نور نے اس موقع پر فرمایا کہ :۔ د ممکن ہے کہ جب ہماری جماعت بڑھ جائے اور یہاں قادیان میں ایسے جلسے کرنا مشکل ہو جائیں تو پھر ہم اجازت دے دیں کہ ہر ملک میں الگ جلسے سالا نہ ہوا کریں۔ اس تقریر میں حضور نے موقع کی مناسبت سے انتظامی امور سے متعلق متعلقہ شعبوں کو ہدایات فرمائیں ۔ نیز مہمان نوازی کی اہمیت اور برکات پر روشنی ڈالی اور اپنے خطاب کے آخر میں فرمایا کہ:۔ اب میں دُعا کرتا ہوں آپ لوگ بھی دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہماری اس حقیر خدمت کو قبول فرمائے ۔ اور ہماری غلطیوں ، مستیوں اور کمزوریوں سے درگزر کرے تا ایسا نہ ہو کہ غلطیاں ہماری نیکیوں کو کھا جانے والی ہوں اور ہم آئندہ سال اس سے بھی بڑھ کر خدمت خلق کر کے اپنے خدا کو راضی کر سکیں“۔