انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 154

انوار العلوم جلد ۱۵ اگر تم تحریک جدید کے مطالبات پر عمل کرو گے تو۔۔ہو۔فَمَا مَتَاءُ الحيوة الدُّنْيَا فِي الآخِرَةِ إِلَّا قَلِيلُ یاد رکھو اس ورلی زندگی کا جو فائدہ ہے یہ آخرت کے مقابلہ میں بالکل حقیر ہے۔ان آیات میں اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے کہ جب بھی دین کے لئے آواز اٹھائی جائے مؤمن کا فرض ہوتا ہے کہ وہ آگے آئے اور خدمت دین میں اپنی جان ، اپنا مال ، اپنی اولاد ، اپنی عزت، اپنی آبرو، اپنا آرام ، اپنی آسائش، اپنی جائداد، اپنا وطن اور اپنی ہر چیز قربان کر دے لیکن منافق یہ چاہتا ہے کہ مؤمن قربانی نہ کریں اور جو کر رہے ہیں وہ بھی قربانی کے مقام سے پیچھے ہٹ آئیں۔فرماتا ہے إِلَّا تَنْفِرُوا يُعَذِّ بكُمْ عَذَابًا أَلِيمًا ، وَيَسْتَبْدِل قَوْمًا غيرَكُمْ وَلا تَضُرُوهُ شَيْئًا وَاللهُ عَلى كُلّ شَيْءٍ قَدیر اگر تم خدا تعالی کی آواز یا اس کے نمائندوں کی آواز پر کان نہیں دھرو گے اور تمہاری یہ حالت ہوگی کہ تمہیں کہا تو یہ جائے گا کہ آؤ اور دین کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کرو مگر تم آگے نہیں آؤ گے تو یاد رکھو خدا تعالیٰ تمہیں دردناک عذاب میں مبتلا ء کرے گا۔ويستبدل قَوْمًا غَيْرَكُمْ اور خدا تعالیٰ تمہارے بدلے کوئی اور قوم کھڑی کر دے گا۔ولا تضُرُّوهُ شَيْئًا اور تم خدا تعالیٰ کا کچھ بھی نقصان نہیں کر سکو گے۔بعض لوگ اسی بات پر حیرت میں آ جایا کرتے ہیں کہ جماعت میں دو چار یا دس بیس منافق کیوں ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ اس جگہ یہ فرماتا ہے کہ ہزا ر نہیں ، دس ہزا ر نہیں ، دس کروڑ بھی اگر مرتد ہو جائیں تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں ہو سکتی۔وَاللهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔یہ مت خیال کرو کہ اگر کسی جماعت میں سے کچھ لوگ نکل جائیں گے تو اس جماعت کو نقصان پہنچ جائے گا۔فرماتا ہے ہمیں کام سے غرض ہے تعداد سے نہیں۔اگر نکتے اور ناکارہ وجود جماعت میں شامل ہیں تو وہ بیشک جماعت سے نکل جائیں اور یاد رکھیں کہ وہ خدا تعالیٰ کے دین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔پھر فرماتا ہے۔اِلّا تَنْصُرُوهُ فَقَدْ نَصَرَهُ اللَّهُ إذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا ثَانِيَ اثْنَيْنِ اِذْ هُمَا فِي الْغَارِ اِذْ يَقُولُ لِصَاحِبه لا تحزن إن اللهَ مَعَنَا فَانزَلَ اللهُ سَكِينَتَهُ عَلَيْهِ وَآيَدَهُ بِجُنُودٍ 7۔لم تر و هَا وَ جَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السفلى، وَكَلِمَةُ اللوهِيَ الْعُلْيا والله عَزِيزُ حَكِيم " اگر تم محمد رسول اللہ ﷺ کی مدد نہیں کرنا چاہتے تو تمہاری خدا تعالیٰ کو کیا پروا ہو سکتی ہے۔فَقَدْ نَصَرَهُ اللهُ اذْ أَخْرَجَهُ الَّذِينَ كَفَرُوا تاني اثنين إذ هُمَا فِي الغَارِ خدا تعالیٰ نے اس کی اس وقت مدد کی تھی جب کہ وہ صرف اپنے