انوارالعلوم (جلد 15) — Page xviii
انوار العلوم جلد ۱۵ تعارف کتب و یہ ارشاد فرمائی تھی جس میں روز نامہ الفضل اور سلسلہ کے دیگر اخبارات و رسائل کی خریداری بڑھانے کی طرف احباب جماعت کو توجہ دلائی اور اس ضمن میں عملہ الفضل کو بھی حضور نے اپنی قیمتی ہدایات سے نوازا۔ نیز جماعت احمد یہ کی غرض وغا وغایت اور جماعت کے بعض مخصوص عقائد پر نہایت دلچسپ اور عام فہم رنگ میں روشنی ڈالی اور عقلی ونقلی دلائل سے ثابت کیا کہ جماعت احمد کا مسلک ہی صحیح اسلامی مسلک ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ظہور کا مقصد صرف اسلام اور قرآن کی خدمت کرنا تھا۔ روزنامہ الفضل کی اشاعت کے متعلق آپ نے فرمایا کہ:۔ اتنی وسیع جماعت میں الفضل کی اشاعت کم از کم پانچ سات ہزار ہونی چاہئے ایک علمی اور مذہبی جماعت میں "الفضل" کی اس قدر کم خریداری بہت ہی افسوسناک ہے۔ میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سلسلہ کے اخبارات خریدیں اور کوشش کریں کہ ان کا مذاق علمی ہو جائے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ جو لوگ سلسلہ کے اخبارات نہیں خرید تے اُن کے بچے احمدیت کی کی تعلیم سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ اخبارات اور رسالے ضرور خریدیں بلکہ جو ان پڑھ ہیں وہ بھی لیں اور کسی پڑھے لکھے سے روزانہ تھوڑا تھوڑ ا سنتے رہا کریں تا کہ ان کی علمی ترقی ہوا اور سلسلہ کے حالات سے وہ باخبر رہیں“۔ المسیح (۱۲) سیر روحانی (۱) حضرت خلیفة المسیح الثانی نے جو معرکۃ الآراء اور روح پرور تقریر مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۳۸ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی وہ بعد میں اپنے روح پرور مضمون کے اعتبار سے سیر روحانی“ کے نام سے شائع ہوئی ۔ پیشگوئی مصلح موعود میں آپ سے من ے متعلق یہ جو صفات بیان دو کی گئی تھیں کہ وہ :۔ علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا“ نیز یہ کہ :۔ ”ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گئے یہ عظیم الشان تقریر ان دونوں صفات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ حضرت مصلح موعود نے