انوارالعلوم (جلد 15) — Page 125
انوار العلوم جلد ۱۵ فیصلہ ہائی کورٹ بمقدمہ میاں عزیز احمد اور جماعت احمدیہ ہوں کہ اس پر وہ ایسا ہی کرے گا اور ضرور کرے گا۔بے شک آج ہمارا دشمن خوش ہے کہ میرا بھی ایک وار نکلا لیکن اگر تم دعاؤں اور عاجزی میں لگ جاؤ گے تو اس کی خوشی عارضی ثابت ہو گی۔اللہ تعالیٰ یا تو عار کی باتوں کی اصلاح کے سامان غیب سے پیدا کر دے گا اور اگر یہ اس کی مصلحت کے خلاف ہوگا تو وہ تمہارے ذکر خیر کو اتنا بلند کر دے گا کہ تمہارے خلاف الزام لگانے والوں کی آواز میں تمہاری تعریف کے نعروں میں غائب ہو جائیں گی۔پس بنی نوع انسان کی حقیقی خیر خواہی کے کاموں میں لگ جاؤ کہ دنیا میں وہی چیز قائم رہتی ہے جو دنیا کے لئے نفع مند ہو نہ الزام کہ جو کسی کو بھی نفع نہیں دیتے۔خاکسار مرزا محمود احمد (الفضل ۱۱ ؍ جنوری ۱۹۳۸ ء )