انوارالعلوم (جلد 15) — Page 113
انوار العلوم جلد ۱۵ ملی۔اسی قسم کے واقعات باہر کی جماعتوں میں بھی رونما ہونگے۔انقلاب حقیقی دوستوں کو نصیحت پس دوستوں کو چاہئے کہ وہ دعاؤں پر زیادہ زور دیں اور خدا تعالیٰ سے ہی کہیں کہ اے خدا! تو نے ہمارے کمزور کندھوں پر وہ بوجھ لا دا ہے جو تو نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھوں پر ڈالا تھا۔اے خدا! ہمیں اپنی کمزوریوں کا اقرار اور اپنی غلطیوں کا اعتراف ہے ہم میں کوئی طاقت نہیں ہم تیری ہی مدد اور تیری ہی نصرت کے محتاج اور سخت محتاج ہیں۔اے خدا! تمام طاقت تجھ ہی کو حاصل ہے تو اپنے فضل سے ہمارے کمزور کندھوں کو مضبوط بنا، ہماری زبانوں پر حق جاری کر، ہمارے دلوں میں ایمان پیدا کر، ہمارے ذہنوں میں روشنی پیدا کر ہمیں اپنے فضل سے ہمت بلند بخش، ہماری مستیوں اور ہماری غفلتوں کو ہم سے دور کر اور ہمارے اندر وہ قوت ایمانیہ پیدا کر کہ اگر ہماری جان بھی جاتی ہو تو چلی جائے مگر ہم تیرے احکام سے ایک ذرہ بھی انحراف نہ کریں۔اے خدا! تو ہمیں اپنے فضل سے توفیق دے کہ ہم تیری شریعت کو دنیا میں قائم کر سکیں تا تیرے دین کی برکات لوگوں کو مسحور کر لیں اور انہیں بھی اس بات پر مجبور کر دیں کہ وہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔دنیا میں انسان جب ایک سبق یاد کر لیا کرتا ہے تو استادا سے دوسرا سبق دیتا ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ جب تم اس سبق کو یاد کر لو گے تو اللہ تعالیٰ دنیا کی حکومتیں اور بادشاہتیں تمہارے قدموں میں ڈال دے گا اور کہے گا جب تم نے ان تمام احکام اسلام کو جاری کر دیا جن کے لئے حکومت کی ضرورت نہیں تھی تو آؤ اب میں حکومتیں بھی تمہارے سپرد کرتا ہوں تا جو چند احکام شریعت کے باقی ہیں ان کا بھی عالم میں نفاذ ہو اور اسلامی تمدن کی چاروں دیوار میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں۔پس اگر تم میری ان باتوں پر عمل شروع کر دو تو اللہ تعالیٰ حکومتوں کو بھی تمہارے سپرد کر دے گا اور جو حکومتیں اس کے لئے تیار نہیں ہوں گی اللہ تعالیٰ انہیں تباہ کر دے گا اور اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ جاؤ اور ان کا تختہ اُلٹ کر حکومت کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں دو جو میرے اسلام کو دنیا میں رائج کر رہے ہیں۔پس جو کچھ تم کر سکتے ہو کر وا اور سمجھ لو کہ باقی حصہ کو خدا تعالیٰ خود سرانجام دے گا اور تم اللہ تعالیٰ کی ان طاقتوں کا مشاہدہ کرو گے جن طاقتوں کا محمد نے مشاہدہ کیا۔لیکن یہ کام بڑا ہے اور ہم سخت کمزور اور نا تو ان ہیں۔پس آؤ کہ ہم خدا سے ہی دعا کریں کہ اے خدا ! تو ہم کو سچا بنا، تو ہمیں جھوٹ سے بچا، تو ہمیں بزدلی سے بچا ، تو ہمیں غفلت سے بچا ، تو ہمیں نافرمانی سے بچا۔اے خدا! ہمیں اپنے فضل سے قرآن پر عمل کرنے