انوارالعلوم (جلد 15) — Page 434
انوار العلوم جلد ۱۵ خلافت راشده فیصلہ کر دیں تو وہ یہی کہتے ہیں کہ سمعنا واطعنا - حضور کا حکم ہم نے سن لیا اور ہم ہمیشہ حضور کی اطاعت کریں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے او نفت هُمُ الْمُفْلِحُونَ یہی وہ لوگ ہیں جو کامیاب ہوں گے اور ہمیشہ مظفر و منصور رہیں گے۔اب ایک طرف رسول کریم ہے کے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایمان کو وابستہ قرار دینا اور دوسری طرف انہی لوگوں کو کامیاب قرار دینا جو سمعنا واطعنا کہیں اور آپ کے کسی فیصلہ کے خلاف نہ چلیں ، بتا تا ہے کہ ان احکام کے ساتھ خدائی تصرف شامل ہے۔اگر کوئی شخص ان احکام کو نہ مانے تو خدائی عذاب اس پر اترتا اور اُسے ناکام و نامراد کر دیتا ہے لیکن دنیوی امور میں ایسا نہیں ہوتا۔وہاں صرف طبعی نتائج پیدا ہوا کرتے ہیں۔(۴) پھر فرماتا ہے الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الرَّسُولَ النَّبي الأمي الذي يَجِدُونَهُ مَكْتُوبًا عِنْدَهُمْ فِي التَّواةِ وَالانْجِيلِ يَأْمُرُهُمْ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْههُمْ عَنِ المُنكَرِ وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيْتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبيثَ وَيَضَعُ عنْهُمْ اصْرَهُمْ وَالأَعْلَلَ الَّتِي كَانَتْ عَلَيْهِمْ ، فَالَّذِينَ آمَنُوا بِهِ و عزرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّور الذي أنزِلَ مَعَةَ ، أو ليكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ۔یعنی وہ لوگ جو اس کی اتباع کرتے ہیں جو خدا کا رسول ہے اور جو نبی اور اُمّی ہے اور جس کے متعلق تو رات اور انجیل میں وہ کئی پیشگوئیاں لکھی ہوئی پاتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ رسول انہیں ہمیشہ نیک کاموں کا حکم دیتا اور بڑی باتوں سے روکتا ہے۔گویا وہ لوگوں میں ایک قانون نافذ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ کرو اور وہ نہ کرو۔اسی طرح وہ ان کے لئے طیبات کو حلال ٹھہرا تا اور نا پاک چیزوں کو حرام قرار دیتا ہے۔گویا وہ انسانی اعمال اور اقوال اور کھانے پینے کے متعلق بھی مناسب ہدایات دیتا ہے۔وہ کہتا ہے فلاں چیز کھاؤ اور فلاں نہ کھاؤ۔فلاں بات کرو اور فلاں نہ کرو۔اسی طرح وہ ان کے وہ بوجھ اُتارتا ہے جو ان کے لئے ناقابلِ برداشت ہورہے ہیں اور ان کے اُن طوقوں کو دُور کرتا ہے جنہوں نے ان کو ترقی کی طرف بڑھنے سے روکا ہوا تھا۔فالذين امَنوابه وَعَزَرُوهُ وَنَصَرُوهُ وَاتَّبَعُوا النُّورَ الَّذِي أَنْزِلَ مَعَة أوليك هُمُ الْمُفْلِحُونَ پس وہ لوگ جو اس رسول پر ایمان لاتے اور اس کے احکام کی عزت کرتے اور اس کی نصرت اور تائید کرتے اور اس نور کی اتباع کرتے ہیں جو اس کے ذریعہ نازل کیا گیا ہے وہی لوگ دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔اب دیکھ لو گورنمنٹمیں بھی ہمیشہ اسی قسم کے