انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 378

انوار العلوم جلد ۱۵ مستورات سے خطاب أولييْكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ بِمَا صَبَرُوا جو لوگ خدا تعالیٰ کیلئے اس قسم کے نیک کام کریں گے ، کوشش کریں گے کہ ان کے بچے نیک ہو جا ئیں ، فرمایا قیامت کے دن ہم ان کو اعلیٰ سے اعلیٰ جگہ دیں گے۔جس طرح دنیا میں انہوں نے بچوں کو چوری سے ، جھوٹ سے ، فریب سے اور اسی طرح اور بدیوں سے بچایا اور جس طرح انہوں نے دنیا میں سلامتی پھیلائی اسی طرح جب وہ جنت میں جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہ وہ بندے ہیں جن سے میرے بندے امن میں رہے۔جاؤ آج ان کو سلامتی دو اور انہیں دارالسلام میں داخل کر دو۔خلدين فيها، اس کے بدلہ میں وہ ہمیشہ ہمیش جنت میں رہیں گے۔قل ما يَعْبُوا بِكُمْ رَبِّي لَوْلا دُعَاؤُكُمْ : فَقَدْ كَذَّبْتُمْ فَسَوْفَ يَكُونُ يزا ما فرماتا ہے۔یادرکھو! تم اسی وقت تک مجھے پسندیدہ ہو جب تک تم ہماری باتیں مانو گی اگر تم ہماری باتیں نہ سنو گی تو تمہارا خدا تمہاری کوئی پرواہ نہیں کرے گا اور اس کا وبال تمہارے سر پر پڑے گا۔تم اس دنیا میں بھی ذلیل ہوگی اور تمہاری اولا دبھی برکتوں سے محروم رہے گی۔کتنا خطر ناک وعید اور انذار ہے، کاش تم سمجھو۔کاش تم اپنی اصلاح کرو۔کاش ! تم خدا کی باتوں کی طرف توجہ دو اور کاش! خدا تمہارے دلوں کو پاک کر دے۔اگر تمہاری اولادیں دین کی خدمت کریں گی تو تم بھی ان کی نیکیوں میں حصہ دار ہوگی۔اس دنیا میں بھی اور اگلے جہان میں بھی۔میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تم کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے اور اپنی برکتیں تمہارے گھروں پر نازل فرمائے۔البقرة: ۲۲۹ (مصباح مارچ ۱۹۴۰ء ) الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاوّل صفحه ۱۲۵ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ھ ابوداؤد كتاب الزكوة باب الْمَرْأةُ تصدق من بيت زوجها (مفهوماً) الفرقان : ۷۳ تا ۷۸