انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page iv

قرآن کریم ، احادیث اور سنتِ صحابہ کی رو سے روشنی ڈالی گئی ہے یہ تقریر بھی جلد ھذا میں شامل ہے۔۱۹۴۰ء میں بمبئی ریڈیو پر حضور کی تقریر میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں“ نشر ہوئی تھی اِس تقریر میں اسلام کی خوبیاں اور اس کی صداقت انتہائی جامع انداز میں بیان کی گئی ہے یہ تقریر اور بعض دوسری تقاریر و تحریرات بھی اس جلد میں شامل ہیں۔الغرض انوار العلوم کی جلد ۱۵ ہمیں تاریخ احمدیت میں رونما ہونے والے کئی اہم واقعات کی آگاہی بھی دیتی ہے اور مختلف مواقع پر حضرت مصلح موعود کے ولولہ انگیز خطابات کے ذریعہ ہماری علمی و روحانی پیاس بھی بجھاتی ہے۔انقلاب حقیقی ، سیر روحانی، خلافت راشدہ ، اور خلافت جوبلی جلسہ کے خطاب جیسے معرکۃ الآراء خطابات اس جلد کی زینت ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پُر شوکت اور پر معارف تحریرات پر مشتمل یہ جلد ا حباب جماعت کے ازدیاد ایمان اور از دیادِ علم کا باعث بنے گی۔انشَاءَ اللهُ۔اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسبِ سابق بہت سے بزرگانِ سلسلہ اور مربیان کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔نے پروف ریڈنگ ، مسودات کی ترتیب اور اصلاح کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں۔مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ، حوالہ جات کی تلاش، نظر ثانی، اعراب کی درستگی اور Re-Checking کے سلسلہ میں دلی لگن اور بشاشت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ صاحب بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔اس جلد کی فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں اُن کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب ہوئی۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ