انوارالعلوم (جلد 15)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 197 of 675

انوارالعلوم (جلد 15) — Page 197

انوار العلوم جلد ۱۵ جماعت احمدیہ کی زندگی کا مقصد اور ہمیں اپنے وصل کا جام پلا۔اگر ہم اس بات میں پورے اتریں تو تمام مخالفتیں حقیر ہو جائیں گی ، تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور جب ہم خدا تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے تو وہ مسکرا تا ہوا آگے بڑھے گا اور کہے گا آؤ میرے بندو آؤ۔دنیا نے تمہیں حقیر و ذلیل سمجھا، تمہیں دُکھ دیئے، تمہارا نام و نشان مٹادینا چاہا، اب تم آؤ اور میرے پاس بیٹھو اور وہ جنہوں نے تمہیں دکھ دیے اور تمہیں حقیر سمجھا ، وہ میرے دربار سے نکال دیئے جائیں گے اور انہیں ذلیل و حقیر قرار دیا۔جائے گا۔پس تم گھبراؤ نہیں ، بد دل نہ ہو بلکہ پورے جوش سے خدا کے کام میں لگے رہو۔آؤ ہم مل کر دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ارادوں اور کوششوں میں برکت دے، اپنے دین کی خدمت کرنے کی توفیق بخشے۔پھر ان لوگوں کو جن کے دل میں نیکی ہے مگر ابھی تک انہیں احمدیت قبول کرنے کا موقع نہیں ملا ان کے عقدوں کو کھول دے، پھر دور دراز کے ملکوں میں جو روحیں حق کی پیاسی ہیں اور ابھی تک خدا تعالیٰ کا بھیجا ہوا پانی ان تک نہیں پہنچا خدا تعالیٰ ان تک پہنچانے کی توفیق بخشے تا کہ وہ بھی اپنی روحانی پیاس بجھا سکیں۔پھر خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ دنیا کے کناروں تک اسلام لے جائیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لائی ہوئی تعلیم پھیلا دیں اور اپنے آقا حضرت محمد مصطفیٰ علیہ کی عظمت قائم کر دیں۔اے خدا! ایسا ہی کر۔اے خدا! ہماری کمزوریوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے ہماری نیتوں اور ارادوں کو دیکھ اور ہمیں برکت دے۔اس کے بعد ایک مختصر سی بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ظہر و عصر کی نماز مسجد نور میں جمع کر کے پڑھانے کے بعد میں دو نکاحوں کا اعلان کرنے والا ہوں۔میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ جلسہ کے موقع پر نکاحوں کا اعلان نہیں کیا کروں گا مگر قرآن کریم سے ایک استثناء معلوم ہوتا ہے۔زکوۃ کے اموال کے متعلق آتا ہے کہ امراء کیلئے ان کا استعمال جائز نہیں البتہ ان کیلئے جائز ہے جو اس کام پر لگے ہوئے ہوں چونکہ ہمارا سارے کا سارا خاندان جلسہ کے کاموں میں لگا ہوا ہے اس ل عَامِلِينَ عَلَيْهَا کے ماتحت تھوڑا سا وقت لے لینا جائز سمجھتا ہوں اور اس میں دو نکاحوں کا اعلان کرنا چاہتا ہوں۔ایک نکاح میرے لڑکے مبارک احمد کا میری ہمشیرہ اور نواب عبداللہ خان صاحب کی لڑکی سے قرار پایا ہے۔دوسرا نکاح میری لڑکی امتہ القیوم کا جوامۃ الحی صاحبہ مرحومہ کی لڑکی ہیں مرزا مظفر احمد سے جو میاں بشیر احمد صاحب کے لڑکے ہیں ہوگا۔یہ نکاح میں ظہر کے بعد