انوارالعلوم (جلد 15) — Page 114
انوار العلوم جلد ۱۵ انقلاب حقیقی کی توفیق عطا فرما اور ہمارے چھوٹوں کو اور ہمارے بڑوں کو ، ہمارے مردوں کو اور ہماری عورتوں کو ، ہمارے بچوں کو اور ہمارے بوڑھوں کو ، سب کو یہ توفیق دے کہ وہ تیرے کامل متبع بہنیں اور ان تمام لغزشوں اور گناہوں سے محفوظ رہیں جو انسان کا قدم صراط مستقیم سے منحرف کر دیتے ہیں۔اے ہمارے رب! ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا فرما۔اے ہمارے رب! اپنی تعلیم اپنی سیاست ، اپنے اقتصاد، اپنی معاشرت اور اپنے مذہب کی محبت ہمارے دلوں میں ڈال ، ان کی عظمت ہمارے اندر پیدا کر۔یہاں تک کہ ہمارے دلوں میں اس تعلیم سے زیادہ اور کوئی پیاری تعلیم نہ ہو جو تو نے محمد اللہ کے ذریعہ ہمیں دی۔اے خدا! جو تیری طرف منسوب ہوا اور تیرا پیارا ہو وہ ہمارا پیارا ہوا اور جو تجھ سے دُور ہو اُس سے ہم دُور ہوں لیکن سب دنیا کی ہمدردی اور اصلاح کا خیال ہمارے دلوں پر غالب ہوا ور ہم اس انقلاب عظیم کے پیدا کرنے میں کامیاب ہوں جو تو اپنے مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکا ہے۔امِيْنَ اللَّهُمَّ (مِيْنَ ۲۱ الفضل ۱۰ اگست ۱۹۳۷ء ۳ الفضل ۲۰ / اگست ۱۹۳۷ء يوسف : ۱۰۹ ۵ حروری: عراق میں کوفہ کے نزدیک ایک چھوٹا سا مقام حروراء ہے۔جہاں خوارج نے سب سے پہلے حضرت علی کے خلاف خروج کیا تھا۔اسی حروراء کی نسبت سے ابتدائی دور کے خوارج کو حروریہ بھی کہتے ہیں۔(اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحه ۴۲ ۵ مطبوعہ لا ہور۱۹۸۷ء) ل الكامل في التاريخ لابن الاثير المجلد الثالث صفحه ۳۳۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء ك الرعد: ۱۸ COLUMBUS CHRISTOPHA (۱۴۵۱ء۔۱۵۰۶ء) امریکہ کو دریافت کرنے والا۔بڑی منت سماجت کے بعد شاہی امداد حاصل کی اور اٹھاسی آدمیوں کے ساتھ تین جہازوں سانتا ماریا، پینتا اور نینا میں ہسپانیہ سے ۱۲ اکتو بر ۱۴۹۲ ء کو روا نہ ہوا اور جزیرہ سان سالویڈور امریکہ جا اُترا۔دوسری مہم میں اس کی دریافتیں پورٹو ریکو، جزائر ورجن جیمی کا پر مشتمل تھیں۔تیسرے سفر (۱۴۹۸ء) میں اس نے وینز یو یلا میں اور نو کو کا دھانہ دریافت کیا۔بیٹی کی ایک نو آبادی میں اس کے نظم ونسق کا نتیجہ یہ ہوا کہ پابہ زنجیر ہسپانیہ واپس آیا۔چوتھی مہم (۱۵۰۲ء) میں جو وقار کی بازیافت کیلئے تھی۔ہانڈ ور اس کے ساحل تک پہنچا مگر اتنی مشکلات پیش آئیں کہ مجبوراً واپس جانا پڑا۔کسمپرسی کی حالت میں