انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 518 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 518

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر گے کہ یہ تو مان لیا کہ آپ پر وحی نازل ہوتی تھی مگر یہ کس طرح ثابت ہو گیا کہ یہ نبیوں والی وحی ہے اولیاء والی وحی نہیں یا یہ ایسی وحی ہے جس کی اطاعت بھی ضروری ہے۔اور جب اس کو بھی ثابت کر دیا جائے تو تم کہو گے کہ تمام باتیں تو مان لیں مگر ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ آپ ہی مسیح موعود ہیں اور آپ پر تمام علامتیں چسپاں ہوتی ہیں۔غرض اس طرح اگر بحث کی جائے تو یہ طریق کبھی ختم نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ہاں اگر اس امر پر بحث کی جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مامور تھے یا نہیں اور یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ آپ مامور تھے تو پھر تمام باتوں کا تصفیہ ہو جاتا ہے۔کیونکہ کوئی ایساماً مور نہیں ہو سکتا جس کا منکر کا فرنہ ہو، کوئی ایساماً مور نہیں ہو سکتا جو بزرگ نہ ہو۔کوئی ایسا ماً مور نہیں ہوسکتا جس پر وحی نازل نہ ہوا اور کوئی ایساماً مور نہیں ہوسکتا جس کی وحی کو ماننا ضروری نہ ہو۔غرض جب ہم اس پر بحث کر لیں گے تو تمام باتوں کا خود بخود فیصلہ ہو جائے گا۔میں نے بھی مصری صاحب کے سامنے یہی طریق پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ آپ مجھ پر الزامات لگاتے ہیں تو ان سے آپ کی صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ یہ کہ میں خلافت کا اہل نہیں۔مگر جب میں یہ اعلان کر چکا ہوں کہ:۔میں اسی قادر و توانا خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے کہ میرا یہ عقیدہ ہے کہ باوجود ایک سخت کمزور انسان ہونے کے مجھے خدا تعالیٰ نے ہی خلیفہ بنایا ہے اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی مجھ پرلعنت ہو۔تو اس قسم کے بعد اللہ تعالیٰ کی وہ تائیدات اور نصرتیں جو میرے شامل حال ہیں ثابت کرتی ہیں کہ ان کے تمام اعتراضات بے بنیاد ہیں اور میں خدا تعالیٰ کا قائم کردہ خلیفہ ہوں۔اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ کو خلافت کے متعلق کم غیرت ہے مگر مصری صاحب کو زیادہ ہے۔خدا تو کہتا ہے کہ اگر یہ خلیفہ ہے تو کوئی حرج نہیں مگر مصری صاحب کہتے ہیں کہ اس سے بہت بڑا فساد لازم آتا ہے۔پھر اگر کمیشن تسلیم بھی کر لیا جائے تو سوال یہ ہے کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ الف اُٹھے اور کہے کہ میرا فلاں اعتراض ہے اس کی تحقیق کے لئے کمیشن بیٹھنا چاہئے۔اور جب کمیشن اس کے اعتراض کو ر ڈ کر دے تو ب کھڑا ہو جائے اور کہے کہ الف نے بڑی بیوقوفی کی اصل اعتراض تو یہ ہے اور جب اس کا اعتراض بھی رڈ ہو جائے تو ج کہے کہ میرا ایک اہم اعتراض ہے اور وہ پہلے دونوں اعتراضات سے زیادہ وزنی ہے، اس کی تحقیق کیلئے ایک اور کمیشن بیٹھنا چاہئے۔مگر کیا اس