انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 452 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 452

انوار العلوم جلد ۱۴ موجودہ فتنہ میں کفر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ موجودہ فتنہ میں کفر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع ہماری صداقت کا روشن ترین ثبوت ہے ( تقریر فرموده ۱۱ جولائی ۱۹۳۷ء) (۱۱۔جولائی ۱۹۳۷ء کونیشنل لیگ قادیان کے زیرا ہتمام جناب مولوی عبد الرحمن صاحب مولوی فاضل کے اعزاز میں جو جلسہ منعقد کیا گیا اس میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے حسب ذیل تقریر فرمائی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فر مایا:۔ہے تو یہ نیشنل لیگ کا جلسہ اور ایک اعزازی پارٹی لیکن اس تقریب کے ساتھ مجھے اس فتنہ کا ایک واسطہ نظر آتا ہے جو ان دنوں ظاہر ہوا ہے اس لئے میں نے سمجھا کہ اس کے متعلق بعض باتیں بیان کر دوں جو نیشنل لیگ کی اس تقریب کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں اور اس فتنہ کے ساتھ بھی تعلق رکھتی ہیں۔قرآن کریم پر غور کرنے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں روحانی لڑائی انسانوں کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ فرشتوں اور شیطان کے درمیان ہوتی ہے۔آگے یہ دونوں اپنے اظلال اور نمائندے چن لیتے ہیں فرشتے اپنے نمائندے چن لیتے ہیں اور شیطان اپنے نمائندے چن لیتا ہے اور گو بظاہر جنگ ان نمائندوں کے درمیان ہوتی ہے لیکن اصل لڑائی کرنے والے فرشتے اور شیطان ہی ہوتے ہیں انسان صرف ہتھیار کا کام دیتے ہیں۔چنانچہ شیطان کے متعلق قرآن شریف میں صاف طور پر آتا ہے۔اِنَّمَا يَدْعُوا حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِي یعنی شیطان دنیا میں اپنے ساتھ اپنے ہم خیال لوگوں کو ملا لیتا اور انہیں اپنا رفیق بنالیتا ہے۔اسی