انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page iv of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page iv

سید نا حضرت مصلح موعود کی قیادت میں اُترتی ہوئی دیکھی۔اس تاریخی دور کے حالات و واقعات کے بارہ میں پر شوکت اور پر معارف تحریرات مصلح موعود پر مشتمل یہ کتاب احباب جماعت کے از دیا ایمان اور ازدیاد علم کا باعث بنے گی۔انشاء اللہ۔اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگانِ سلسلہ اور مربیان کرام نے اس اہم کام میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔اور نے مسودات کی ابتدائی ترتیب، یح و پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں۔( مربیان سلسلہ ) نے مسودہ کی نظر ثانی ، پروف ریڈنگ ، حوالہ جات کی تلاش ، اعراب کی درستگی اور Reckecking کے سلسلہ میں بہت محنت اور دلی لگن کے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔فَجَزَاهُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ- بھی خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں۔اس جلد کی فائنل پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں ان کی راہنمائی ہمارے لئے بہت سہولت کا موجب ہوئی اور ان کے مفید مشوروں سے ادارہ نے بے حد فائدہ اُٹھایا۔فَجَزَاهُ اللَّهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ تعارف کتب ہا تحریر کردہ ہے۔خاکساران سب احباب کا ممنونِ احسان ہے۔اور دعا گو ہے کہ خدا تعالیٰ ان سب دوستوں کے علم وفضل میں برکت عطا فرمائے ، بے انتہاء فضلوں اور رحمتوں سے نوازے اور ہمیں ان اہم ذمہ داریوں سے احسن طور پر عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین