انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 341

انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القران (۶)۔ناراض نہ ہوں۔میں ایسی خبر لایا ہوں جس کا آپ کو علم نہیں۔میں سبا کے ملک سے ایک یقینی خبر لا یا ہوں اور وہ یہ کہ میں نے وہاں ایک عورت کو دیکھا جو ان کی ساری قوم پر حکومت کر رہی ہے اور ہر نعمت اُسے حاصل ہے اور اُس کا ایک بڑا تخت ہے اور میں نے اُسے اور اُس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور شیطان نے اُن کے اعمال اُن کو خو بصورت کر کے دکھائے ہیں اور اُن کو بچے راستہ سے روک دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ہدایت نہیں پاتے اور اس بات پر مُصر ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو سجدہ نہیں کریں گے وہ اللہ جو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ تقدیر کو ظاہر کرتا ہے اور جو کچھ تم چھپاتے اور ظاہر کرتے ہوا سے جانتا ہے حالانکہ اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں اور وہ ایک بڑے تخت کا مالک ہے۔حضرت سلیمان نے کہا اچھا ہم دیکھیں گے کہ تو نے سچ بولا ہے یا تو جھوٹوں میں سے ہے۔تو میرا یہ خط لے جا اور اسے اُن کے سامنے جا کر پیش کر دے اور پھر ادب سے پیچھے ہٹ کر کھڑا ہو جا اور دیکھ کہ وہ کیا جواب دیتے ہیں۔اسی قسم کا مضمون سورہ سبار کو ع ۲ میں بھی آتا ہے جہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَلَقَدْ آتَيْنَا دَاوُدَ مِنَّا فَضْلًا يجِبَالُ اَوبِي مَعَهُ وَالطَّيْرَ وَالنَّالَهُ الْحَدِيدَ ٥ أَنِ اعْمَلُ سَبعَتِ و قَدِرْ فِي السَّرْدِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا إِنِّي بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ ۳ یعنی ہم نے داؤد پر بھی بڑا فضل کیا اور اُس کے زمانہ میں ہم نے پہاڑوں سے کہا کہ اے پہاڑ و! اس کے ساتھ چلو اور پرندوں کو بھی حکم دے دیا کہ اُس کے ساتھ رہیں اور اس کے لئے ہم نے لو ہا نرم کر دیا اور اُسے کہا کہ اس لوہے سے زِرہیں بناؤ اور ان کے حلقے چھوٹے رکھو اور نیک اعمال بجالاؤ میں تمہارے کاموں سے خوب واقف ہوں۔اسی طرح سورہ انبیا ء رکوع ۶ میں فرماتا ہے۔وَسَخَّرُنَا مَعَ دَاوُدَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ وَكُنَّا فَعِلِينَ ، وَعَلَّمْنَهُ صَنْعَةَ لَبُوْسٍ لَّكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِّنْ بَأْسِكُمْ فَهَلْ اَنْتُمْ شَاكِرُونَ۔اے ہم نے داؤد کے لئے پہاڑوں کو مسخر کر دیا جو ہر وقت تسبیح کرتے تھے اور پرندے مسخر کر دئیے اور ہم یہ سب کچھ کرنے پر قادر تھے اور ہم نے اس کو تمہارے لئے لباس کا بنانا سکھلایا تا کہ وہ تمہیں لڑائی میں تکلیفوں سے بچائے پس کیا تم شکر گذار بنو گے؟ پھر سورہ ص رکوع ۲ میں آتا ہے۔وَاذْكُرُ عَبْدَنَا دَاوُدَ ذَا الْايْدِ إِنَّهُ أَوَّابٌ هِ إِنَّا سَخَّرُنَا الْجِبَالَ مَعَهُ يُسَبِّحْنَ بِالْعَشِيِّ وَالْإشْرَاقِ ، وَالطَّيْرَ مَحْشُورَةً كُلٌّ لَّهُ