انوارالعلوم (جلد 14) — Page ii
بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کوسید نا حضرت المصلح الموعود خلیفۃالمسیح الثانی کی حقائق و معارف سے پُر تصانیف انوار العلوم کی چودھویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ہے ہے۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ الہی نوشتوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے عظیم موعود فرزند کی پیشگوئی عطا فرمائی جو کہ بڑی عظمت اور شوکت اپنے اندر رکھتی ہے۔پیشگوئی کی علامات میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ : جائے گا۔“ وہ سخت ذہن و فہیم ہو گا۔اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا۔حضرت مصلح موعود کی ذہانت و فطانت اور آپ کی علوّ علمی کا ایک روشن اظہار انوار العلوم“ کی صورت میں بھی ہو رہا ہے۔سید نا حضرت مصلح موعود کی اولوالعزم قیادت اور آپ کے تبحر علمی سے نہ صرف احباب جماعت نے ہر آن حصہ پایا بلکہ جیسا کہ پیشگوئی میں یہ الفاظ بھی تھے کہ ” قو میں اُس سے برکت پائیں گی اقوام عالم نے بھی آپ کے بحارالعلوم سے حصہ پا کر راہنمائی اور برکت حاصل کی۔حضرت مصلح موعود نے جماعت کی علمی، روحانی، اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی امور کی ترقی کے لئے تفصیل سے روشنی ڈالی۔نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کی سعی کے ساتھ ساتھ جماعت کے خلاف بر پا ہونے والے پروپیگنڈے کا تدارک فرمایا اور ابتلاؤں وفتنوں میں نہ صرف جماعت کی راہنمائی فرمائی بلکہ مخالفین کے اعتراضات کو دلائل قاطعہ کے ساتھ کا لعدم بھی کر دیا۔انوار العلوم کی چودہویں جلد سید نا حضرت مصلح موعود خلیفہ مسیح الثانی کی ذہانت و فطانت اور بلند پای علمی وروحانی مقام کی آئینہ دار ہے۔یہ جلد ۲۸ تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے مئی ۱۹۳۵ء سے دسمبر ۱۹۳۷ ء تک ارشاد فرما ئیں۔اس دور میں جماعت کو مختلف اندرونی و بیرونی