انوارالعلوم (جلد 14) — Page 143
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہماری جماعت کے اخلاص میں برکت دے اور اسے قربانیوں میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔دوستوں کو یا درکھنا چاہئے کہ یہ ایام بہت بابرکت ہیں ایک طرف رمضان ہے دوسری طرف جلسہ سالانہ کے ایام ہیں پھر عید اس جلسہ کے بالکل قریب آ رہی ہے۔ان ایام میں خصوصیت سے دعائیں کرو۔میں بھی دعا کر رہا ہوں اور آپ کے گھر والوں کیلئے بھی دعا کر رہا ہوں۔جو لوگ تحریک جدید میں حصہ لے رہے ہیں ان کیلئے اور جو تحریک جدید کے ماتحت یہاں طالب علم آئے ہوئے ہیں اور بورڈنگ میں داخل ہیں ، ان کیلئے قریباً روزانہ دعا کرتا ہوں۔بارش کے نہ ہونے کی وجہ سے جو تکلیف ہے، اللہ تعالیٰ اسے بھی دور فرمائے۔اور وہ دوست جو مختلف مصیبتوں یا بیماریوں میں مبتلا ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے رہائی عطا کرے۔میں بھی دعا کر رہا ہوں لیکن دوستوں کو بھی چاہئے کہ دعا کریں۔یہ بہت بابرکت دن ہیں اور ان سے پوری طرح فائدہ اُٹھانا چاہئے۔مجھے تو شکایت پیدا نہیں ہوئی لیکن مجھے بتلایا گیا ہے کہ بعض دوسرے اجلاسوں میں جلسہ گاہ سے دوست اُٹھ کر باہر چلے جاتے رہے ہیں۔اس عادت کو دور کرنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ جلسہ سے پوری طرح فائدہ اُٹھایا جائے۔کسی کو کیا معلوم کہ وہ اگلے سال تک زندہ بھی رہتا ہے یا نہیں۔اس لئے ایسے موقعوں سے جو عرصہ کے بعد میسر آتے ہیں بہت فائدہ اُٹھانا چاہئے۔الفضل ۱۵،۸ فروری ۱۲ ، ۱۴ مارچ ۱۹۳۶ء ) بخارى كتاب الرقاق باب التواضع الحجرات : ۱۴ ے نوٹ : فن سپہ گری کی ایک قسم النصر : ٣ ۵ بخاری كتاب التفسير - تفسير سورة براءة باب قوله الذين يلمزون المطوعين من المومنين۔تذکرہ صفحه۵۰۔ایڈیشن چهارم الوصیت صفحه ۲۱ روحانی خزائن جلد۲۰ صفحه ۳۱۹ ه ال عمران ۱۰۴ 2 دِسَاوَرُ : (۱) غیر ملک یا غیر ممالک (۲) غیر ملک کی منڈی (۳) سوداگری کا مال جو