انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 64

انوار العلوم جلد ۱۴ آل انڈیا نیشنل لیگ کی والنٹیر کور سے خطاب امِيُرِى فَقَدْ أَطَاعَنِى وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى فَقَدْ عَصَانِی ہے یعنی جو شخص میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کرتا ہے وہ میری اطاعت کرتا ہے اور جو میرے مقرر کردہ امیر کی نافرمانی کرتا ہے وہ میری نافرمانی کرتا ہے۔یہی جذبہ ہم نیشنل لیگ کور کے ذریعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں یعنی جس کو کسی کام کا اہل خیال کر کے کسی عہدہ پر مقرر کیا جائے ، اس کے ماتحتوں کو اس کا پورا پورا ادب اور احترام کرنا چاہئے اور اس کا حکم ماننا چاہئے۔کور میں اس بات کی مشق کرائی جاتی ہے کہ اگر کسی وقت کوئی بات کسی کی مرضی کے خلاف ہو تو بھی اس میں اطاعت کی جائے۔ہوسکتا ہے کہ کوئی شخص عام حالات کے لحاظ سے ادنیٰ کام کرتا ہولیکن کور کے انتظام کے لحاظ سے ایسی قابلیت رکھتا ہو کہ اسے عہدہ دار بنا دیا جائے اس کی اطاعت ضروری ہے۔کور کا یہ حسنِ انتظام جس کی میں نے تعریف کی ہے اور جو تعریف کے قابل ہے اس میں بڑی بات یہی ہے کہ کور کے ممبروں کو محسوس کرا دیا گیا ہے کہ افسر کی اطاعت ضروری ہے۔اگر چہ ابھی تک اس پر پوری طرح عمل نہیں ہوا اور بعض کمزوریاں باقی ہیں۔چنانچہ عید گاہ سے واپس آتے وقت میں نے دیکھا کہ کور کے بعض ممبر آپس میں ایک دوسرے کو متضاد مشورے دے رہے تھے حالانکہ طریق یہ ہے کہ اس قسم کی ہدایت افسر کی طرف سے آنی چاہئے اور آپس میں نہیں بولنا چاہئے۔کیونکہ اس طرح تشقت پیدا ہوتا ہے اور تنظیم ٹوٹ جاتی ہے۔کام کرنے والوں کو پوری طرح اپنی یہ عادت بنالینی چاہئے کہ جو سسٹم اور طریق مقرر ہے اس کے مطابق چلا جائے تاکہ نیشنل لیگ کو ر سے جو تنظیم مقصود ہے اس میں کسی قسم کا نقص پیدا نہ ہو۔میں آخر میں میں پھر خوشنودی کا اظہار کرتا ہوں کہ کور نے اعلیٰ درجہ کا کام کیا اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اسے اور زیادہ خوبی سے کام کرنے کی توفیق دے۔(الفضل ۲۔جنوری ۱۹۳۶ء) بخاری کتاب فرض الخمس باب ما كان النبى صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يعطى المؤلفة قلوبهم بخاری کتاب الرقاق باب كَيْفَ كَانَ عَيْشُ النَّبِي صلى الله عليه وسلم واصحابه (مفهوماً) النحل : ۹۳ بخاری کتاب الاحکام باب قول الله تعالى اطيعوا الله واطيعوا الرسول