انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 529 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 529

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر نہیں جو وہ کرتے ہیں اصل معنوں کے بیان کرنے کیلئے میں اس تاریخ کے سارے الہامات سنا دیتا ہوں۔اُس دن آٹھ الہامات ہوئے تھے جو یہ ہیں:۔ا اَنْتَ إِمَامٌ مُبَارَک ۱۸ تو بڑا مبارک امام ہے۔-٢ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى مَنْ كَفَرَ اللہ تعالیٰ کی اس پر لعنت ہے جس نے انکار کیا۔٣ - إِنِّي مَعَكَ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " میں تیرے ساتھ ہوں آسمان میں بھی اور زمین میں بھی۔إِنِّي مَعَكَ فِی الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ " میں دنیا اور آخرت میں تیرے ساتھ ہوں۔۵ - إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ ۲۲ خدا تعالیٰ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہے جو حسن ہیں۔٢- أَيْنَمَا تُقِفُوا أَخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً کچھ منافق گندے الزام لگائیں گے اور وہ اس قابل ہوں گے کہ وہ جہاں کہیں ہوں ان سے قطع تعلق کر لیا جائے لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ زینب کو تباہ نہ کرو۔آسمان ایک مٹھی بھر رہ گیا ۲۳ یہ خدا تعالیٰ کے غضب کی طرف اشارہ ہے کہ اُس وقت منافقوں کی حرکات پر خدا تعالیٰ کا غضب بھڑ کے گا۔ان الہامات میں دو قرآن کریم کی آیتیں ہیں۔اوّل إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَّالَّذِيْنَ هُمْ مُّحْسِنُونَ " کہ اللہ تعالیٰ متقیوں اور محسنوں کے ساتھ ہوتا ہے۔یہ آیت سورہ نحل کے سولہو میں رکوع میں ہے اور دوسری آیت یہ ہے کہ اَيْسَمَا ثُقِفُوا اُخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلاً یہ سورہ احزاب کی ایک آیت کا ٹکڑا ہے اور اس کے ساتھ کی آیات یہ ہیں:۔اِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَعَنَهُمُ اللهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمُ عَذَابًا مُّهِيناً - وَالَّذِينَ يُؤْذُونَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ بِغَيْرمَا اكْتَسَبُوا فَقَدِ احْتَمَلُوا بُهْتَاناً وَاثْماً مُّبِينًا - يَأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِاَزْوَاجِكَ وَبَنتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَا بِيْبِهِنَّ - ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يُعْرَفُنَ فَلَا يُؤْذَيْنَ وَكَانَ اللهُ غَفُورًا رَّحِيمًا - لَئِنُ لَّمْ يَسْتَهِ الْمُنَافِقُونَ وَالَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ وَالْمُرْجِفُوْنَ فِي الْمَدِينَةِ