انوارالعلوم (جلد 14) — Page 14
انوار العلوم جلد ۱۴ احرار اور منافقین کے مقابلہ میں ہم ہرگز کوئی کمزوری نہیں دکھا ئیں گے ہے۔تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ایک طاقتور نشان دکھایا ہے اور وہ بات پوری ہو کر رہے گی جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آئی ہے۔منافق سارا زور لگانے کے بعد کچھ نہ کر سکیں گے۔وہ جب بچے احمدی بنے تھے تو چوہڑوں سے مرزائی بن گئے تھے مگر منافقت سے پھر چوہڑے بن جائیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ منافق کبھی ایسی جرات نہیں دکھا سکتے جس سے دنیا میں کام ہو سکے۔خدا تعالیٰ نے منافق کا دل کمزور بنایا ہے۔ان میں سے ہر ایک دوسرے کے متعلق بے اعتماد ہوتا ہے۔ایک مخالفوں کے پاس جاتا اور دوسرے کے متعلق کہتا ہے وہ ان سے ملا ہوا ہے۔اور دوسرا جاتا ہے تو پہلے کے متعلق ایسا ہی کہتا ہے حالانکہ دونوں ہمارے متعلق جھوٹی خبریں مخالفین کو دے رہے ہوتے ہیں مگر ڈر کے مارے ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے۔بہر حال ایک عنصر ایسا موجود ہے یہ لوگ اپنے نزدیک یہ سمجھتے ہیں کہ وہ جتھا بنا رہے ہیں حالانکہ جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم آئے تو ان کے جتھے یوں مٹ جاتے ہیں کہ پتہ بھی نہیں لگتا۔اُس وقت ان کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور مدینہ کے منافقوں کی طرح چوں بھی نہیں کریں گے اور اگر کریں گے تو اللہ تعالیٰ اپنی قدرت کا نشان دکھا کر ان کی طاقت کو تو ڑ دے گا۔منافق دو قسم کے ہیں۔ایک تو وہ لوگ ہیں جو روپیہ یا عزت کی خاطر افسروں کو جا کر غلط باتیں بتاتے ہیں اور ایک وہ ہیں جو احرار سے ملتے ہیں۔یہ بے غیرت اور بے شرم کہلاتے تو احمدی ہیں مگر ملتے اُن لوگوں سے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دیتے ہیں۔ان کے نزدیک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو گالیاں دینا کوئی بات ہی نہیں اور میری مخالفت کے لئے وہ اسے برداشت کرنے کو تیار ہیں مگر میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت کر کے بھی وہ بچ نہیں سکتے تھے اور میری مخالفت کر کے بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی کہ إِنَّ الـــــذيـــــن اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ- یعنی میرے ساتھی میرے منکروں پر قیامت تک غالب رہیں گے اس لئے میں ایسے لوگوں سے کہتا ہوں کہ تم جتنا چا ہوز ور لگا لو، ایڑی سے لے کر چوٹی تک کا زور لگا لو ، خدا تعالیٰ کی یہ بات پھر بھی ضرور پوری ہو کر رہے گی۔مخالفت کرنے والے خواہ غیر مبائع ہوں خواہ منافق ، خواہ بڑے لوگ ہوں خواہ بڑے کہلانے والوں کی اولا د ہوں ، وہ یقیناً مٹادئے جائیں گے اور ان کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔منافقوں میں سے کچھ لوگ تو وہ ہیں جو حکومت کے افسروں کے پاس جاتے ہیں ان سے ہمیں کوئی ایسا خطرہ نہیں