انوارالعلوم (جلد 14) — Page 458
انوار العلوم جلد ۱۴ موجودہ فتنہ میں کفر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع۔۔مصری صاحب کے مقولہ کے مطابق ان کی تائید ہمارے ساتھ ہونی چاہئے تھی کیونکہ بقول مصری صاحب ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سلسلہ کو تباہ کرنے والے ہیں۔لیکن وہ لوگ ہماری مخالفت کرتے ہیں اور ان کے گلے ملتے ہیں اور پھر اس صورت میں جب کہ وہ یہ کہتے ہیں کہ مرزا صاحب کی نبوت کے متعلق ہمارا وہی عقیدہ ہے جو پہلے تھا۔اس وقت پیغامی بھی ان کی حمایت کر رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اس وقت پیغامیوں کی ہمارے ساتھ مخالفت کس مسئلے پر ہے۔ان کا اخبار اُٹھا کر دیکھ لیں ، اس میں خلافت کے متعلق کبھی کوئی مضمون شائع نہیں ہوایا اس کے متعلق بہت کم مضمون شائع ہوتے ہیں اور معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس مسئلہ کی طرف آنا ہی نہیں چاہتے۔ان کی اس حالت کو دیکھ کر ایک دوست نے مجھے ایک دفعہ کہا کہ آپ کیوں انہیں اس مسئلہ کی طرف کھینچ کر نہیں لاتے۔میں نے انہیں جوابا کہا کہ میں تو انہیں اس طرف لاتا ہوں لیکن وہ خود نہ آئیں تو میں کیا کروں ، میں انہیں کھینچ کر اس طرف کیسے لاؤں۔غرض ان کا سارا زور اس مسئلے پر صرف ہوتا ہے کہ یہ ثابت کریں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نبی نہ تھے اور آپ کے منکر کا فرنہیں۔اب اگر منشی فخر الدین یا مصری صاحب کا یہ عقیدہ نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے متعلق ان کا وہی عقیدہ ہے جو ہمارا ہے تو کیا پیغامیوں کی عقل ماری گئی ہے کہ وہ ان کے اشتہار بانٹتے پھرتے ہیں۔ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ پیغامی ان کی خدمت بجالا رہے ہیں اور ان لوگوں کا ان کی تائید کرنا ثابت ہے۔چنانچہ بیسیوں چٹھیاں باہر سے مجھے موصول ہوئی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بیرونی مقامات میں پیغامیوں نے ان کے اشتہار تقسیم کئے۔اور وہ پیغامیوں کے دفتر کی طرف سے ان لوگوں کو ارسال کئے گئے ہیں۔اب اگر یہ سچ ہے کہ یہ لوگ جنہوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کو روشن کرنے والے ہیں اور ان کے جیتنے سے نبوت مسیح موعود علیہ السلام کا مسئلہ دنیا میں قائم ہو جائے گا تو کیا پیغامی اتنے ہی عقل کے اندھے ہیں کہ ان لوگوں کو اپنے گلے لگا رہے ہیں۔انہیں تو چاہئے تھا کہ ان کے مقابلے میں ہماری حمایت کرتے کیونکہ بقول مصری صاحب ہم جماعت کو تباہ کر رہے ہیں۔پس جماعت ٹوٹے گی تو لازماً پیغامیوں میں جا کر مل جائے گی۔غرض تمام آسمانی کتابیں ہمیں بتاتی ہیں کہ اس معاملہ میں بدی کی طاقتوں نے کبھی غلطی نہیں کی۔وہ تو اتنی دور سے بو کو سونگھ لیتی ہیں کہ شکاری کتا بھی اتنی دور سے ہونہیں سونگھ سکتا۔یہ