انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 340 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 340

انوار العلوم جلد ۱۴ فضائل القران (۶) آئے تو کسی واقف کے پاس جاؤ اور اُس سے دریافت کرو کہ کیا بات ہے وہ تمہاری معقدہ کشائی کر دے گا۔غرض اس اصل کے ماتحت جو قرآن کریم نے بتایا ہے اور حدیث کے بھی ماتحت ہے جہاں دوسری کتب میں بعض خلاف عقل اور خلاف سنت باتیں پائی جاتی ہیں وہاں قرآن کریم ان باتوں سے پاک ہے کیونکہ مستعمل استعاروں کا حل قرآن میں موجود ہے۔اس سلسلہ میں اگر چہ قرآن کریم کی بیسیوں قرآنی استعارات کی ایک مثال پاتیں بیان کی جاسکتی ہیں مگر چونکہ میں قرآن کی تفسیر نہیں کر رہا اس لئے مثال کے طور پر میں صرف ایک امر بیان کر دیتا ہوں۔اور وہ وہی ہے جس کا ذکر سورہ نمل کے اُس رکوع میں کیا گیا ہے جس کی آج ہی میں نے تقریر شروع کرنے سے قبل تلاوت کی ہے۔اللہ تعالیٰ ان آیات میں فرماتا ہے۔ہم نے داؤد اور سلیمان کو علم عطا کیا اور ان دونوں نے کہا الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى فَضَّلَنَا عَلَى كَثِيرِ مِنْ عِبَادِهِ الْمُؤْمِنِينَ اللہ تعالیٰ ہی تمام تعریفوں کا مستحق ہے جس نے ہمیں اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت بخشی ہے وَوَرِثَ سُلَيْمَنُ دَاوُدَ اور سلیمان داؤد کا وارث بنا اور اس نے کہا اے لوگو! مجھے اور میرے باپ کو پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہم کو ہر ایک چیز دی گئی ہے اور ہم پر یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے۔اور سلیمان کیلئے لشکر جمع کئے گئے۔وہ لشکر انسانوں کے بھی تھے اور جنوں کے بھی اور پرندوں کے بھی۔گویا ہر ایک کی الگ الگ کمپنی تھی۔حَتَّى إِذَا أَتَـوا عــلــى وَادِ النَّمْلِ۔پھر حضرت سلیمان اپنا لشکر لے کر چلے یہاں تک کہ وہ وَادِ النَّمْلِ یعنی چیونٹیوں کی وادی میں پہنچے۔ایک چیونٹی نے انہیں دیکھ کر کہا۔اے چیونٹیو! اپنے اپنے گھروں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کا لشکر غیر شعوری حالت میں تمہیں اپنے پیروں کے نیچے مسل دیں۔حضرت سلیمان اُس کا یہ قول سن کر ہنس پڑے اور انہوں نے کہا۔اے میرے خدا! مجھے توفیق دے کہ میں تیری نعمت کا شکر ادا کر سکوں۔وہ نعمتیں جو تو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کیں اور یہ کہ میں نیک کام کروں جن سے تو راضی ہو جائے اور مجھے اپنی رحمت سے نیک بندوں میں داخل فرما۔پھر حضرت سلیمان نے جب پرندوں والے لشکر کی دیکھ بھال کی تو فرمایا۔یہ کیا بات ہے کہ بد بد نظر نہیں آتا۔میں اُسے سخت عذاب دونگا ورنہ وہ دلیل پیش کرے اور وجہ بتائے کہ کیوں غیر حاضر ہوا ؟ تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ بد بد آ گیا اور اُس نے کہا کہ حضور !