انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 201

انوار العلوم جلد ۱۴ وہی ہمارا کرشن کو دور کرے گا اور مرادوں کو پورا کرے گا مگر اسی دستور کے مطابق جو اس کا کرشن جی اور رام چندر جی کے وقت تھا مگر شرط یہ ہوگی کہ پھر آپ دنیا کی محبت کو چھوڑ کر اس کے ساتھ تعلق پختہ پیدا کر لیں۔اور اس کی آواز کو اپنے باقی دوستوں اور عزیزوں تک پہنچا ئیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو پیدا کرنے کیلئے جو اس نے تدبیریں بتائی ہیں، ان پر عمل کر کے پر ماتما کے سچے عاشق اور مخلص سیوک بن جائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔خاکسار مرز امحمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان۔ضلع گورداسپور (الفضل ۲۔اپریل ۱۹۳۶ء) یہ مضمون بطور ٹریکٹ ۲۹ مارچ ۱۹۳۶ء کے یوم التبلیغ ، پر انجمن احمد یہ خدام الاسلام قادیان نے شائع کیا۔( الفضل ۱/۲ پریل ۱۹۳۶ ء صفحہ ۴ ) پارتی: ( پاروتی ) شیو جی کی بیوی کا ایک نام