انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 199 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 199

انوار العلوم جلد ۱۴ وہی ہمارا کرشن خدا تعالیٰ کی روح سے زندہ کرو تا کہ وہ اس زمانہ کی ضرورت کے مطابق شکل اختیار کر کے دنیا کیلئے فائدہ بخش بنے۔پیارے بھائیو! زندہ اور مُردہ میں یہی فرق ہوتا ہے کہ زندہ زمانہ کے مطابق ترقی کرتا ہے اور مُردہ ایک حال پر رہتا ہے اور آخر سٹرنے لگ جاتا ہے۔کیا تم نے کبھی غور کیا کہ تمہاری بے تو جہی سے تمہاری تہذیب اور تمہارے مذہب پر بھی زمانہ نے اپنا اثر ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ذرا غور تو کرو کہ پر ماتما کے مقابلہ پر تم میں کتنے دیوتا نکل آئے ہیں ؟ ذرا اپنی کتابوں کو اُٹھا کر تو دیکھو کیا کرشن اور رام چندر نے بھی کسی مورتی کے آگے ما تھا جُھکا یا تھا ؟ کیا وہ بھی کسی بت کے ماتھے پر سیندھور لگانے گئے تھے؟ کیا انہوں نے بھی شو جی اور پاربتی کے کے آگے ہاتھ جوڑے تھے ؟ آخر یہ پر ماتما سے دُوری اور غیروں کے آگے جھکنے کا خیال آپ لوگوں میں کہاں سے آیا ؟ کیوں اُس کی محبت جو سب سے پیارا ہے سرد ہوتی گئی ؟ اور آقا کی جگہ چاکروں کو دے دی گئی ؟ آخر اس کا سبب کچھ تو ہونا چاہئے۔جو کام کرشن جی اور رام چندر جی نے نہ کیا تھا وہ آپ کیوں کرنے لگے؟ جس راہ پر مقدس اوتار نہ چلے تھے آپ اس راہ پر کیوں چلنے لگے؟ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی زندگی بخشنے والی تازہ باتوں سے آپ نے اپنے کان بند کر لئے اور پرانے جسم کو تو چمٹے رہے مگر روح کو نکل جانے دیا۔گلاب کا پھول جب تک ٹہنی پر رہتا ہے وہ کیسا خوشبودار ہوتا ہے، وہ کیسا تر و تازہ ہوتا ہے ، وہ کیسا نرم اور نازک ہوتا ہے لیکن جب اسے اُتار کر لوگ سینہ یا سر پر لگا لیتے ہیں وہ تھوڑی ہی دیر میں کیسا خشک اور سخت ہو جاتا ہے ،اس کی خوشبو کس طرح اُڑ جاتی ہے۔آخر اس کی وجہ اس کے سوا کیا ہے کہ وہ اس زندگی بخشنے والے تعلق سے جدا کر دیا جاتا ہے جو اس کی سب تازگی کا موجب تھا۔اسی طرح اے پیارے بھائیو! فلسفے اور مذہب اچھی چیزیں ہیں مگر ان کی سب خوبصورتی اُسی وقت تک رہتی ہے جب تک اُن کی جڑ اُس زندگی بخشنے والے درخت سے ملی رہتی ہے جسے پر ماتما کہتے ہیں۔جب اُس پھول کو اس سے جُدا کر لیا جاتا ہے اس کی سب خوبصورتی خاک میں مل جاتی ہے وہ اصلی پھول اتنا خوبصورت بھی تو نہیں رہتا جتنا کپڑے یا کاغذ کا بنا ہوا پھول۔پس اے بھائیو! آپ لوگوں کو روحانی زندگی کے بارہ میں جو کچھ پیش آیا ہے صرف اس