انوارالعلوم (جلد 14) — Page xx
انوار العلوم جلد ۱۴ ۱۴ تعارف کنند کتب تعلیم و تربیت اور ان کی نگرانی پر خصوصیت سے نظر رکھنے کی تلقین فرمائی۔۔جلسہ کے مہمانوں کی رہائش گاہوں میں توسیع اور بہتر انتظام کے لئے تفصیلی ہدایات دیں۔نانبائیوں کے متعلق نصیحت فرمائی کہ ۴، ۵ ماہ قبل جماعتوں سے رابطے کر کے احمدی نانبائیوں کو بلوایا جائے جو اپنے ساتھ غیر احمدی رشتہ دار نانبائی بھی لے آئیں۔ان کے دوگروپ بنا دئیے جائیں ایک کام کرے اور ایک جلسہ میں شریک ہو۔۱۰۔آخر پر حضور نے جلسہ کے کارکنان کی کارکردگی کو سرا با خصوصا لجنہ کی ڈیوٹی کی تعریف فرمائی اور جملہ کارکنان کے لئے دعا کی تحریک کی۔(۱۱) حقیقت حال سید نا حضرت مصلح موعود کا یہ وہ مضمون ہے جو آپ نے کشمیر کمیٹی کی صدارت سے علیحدگی کے کچھ عرصہ بعد اہل کشمیر کے نام تحریر فرمایا اور انہیں نہایت قیمتی مشوروں اور ہدایات سے نوازا۔یہ وہ دور تھا جب بعض نا اہل اور نادان لیڈروں کی وجہ سے سول نافرمانی جیسی تحریک سے تحریک کشمیر بُری طرح متاثر ہوئی ان نازک حالات میں بھی اسیروں کا رستگار “ ان مظلوموں کی مدد سے غافل نہ تھا بلکہ اپنی مخلص جماعت کے ساتھ ہر ممکن امداد کیلئے کمر بستہ تھا۔حضور نے اس مضمون میں اپنی اور جماعت کے مخلصین کی اُن کا رروائیوں کا تذکرہ فرمایا جس سے اہلِ کشمیر کو بہت فائدہ پہنچا اور انگلستان کے اخباروں اور پارلیمنٹ میں کشمیر کے حقوق پر آوازیں اُٹھنے لگیں۔آپ نے اہل کشمیر کو نہایت اہم قیمتی ہدایت سے نوازا اور سول نافرمانی کی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس کا مُضر ہونا ثابت فرمایا اور آئندہ ایسی تحریکات سے مجتنب رہنے کی نصیحت فرمائی۔نیز فرمایا:۔ه کسی قسم کی قانون شکنی نہ کی جائے۔- ظلم کا جواب خود نہ دیا جائے بلکہ قانون کے ذریعہ اس کا ازالہ کیا جائے۔تنظیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں اس لئے تنظیم کی طرف توجہ دی جائے۔گلینسی رپورٹ کے مطابق عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے۔