انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 151

انوار العلوم جلد ۱۴ دنیا کی سیاسیات میں احمدیت کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے؟ أَهْلَهَا شِيَعًا فرعون نے اپنی قوم کے ٹکڑے کر دیئے ایک کو اعلیٰ عہدے دیتا اور دوسرے کو گرا تا۔چونکہ اس طرح باہمی تنافر پیدا ہو کر لڑائی ہو جاتی ہے اس لئے اسلام اس سے بھی منع کرتا ہے۔جنگوں کا ساتواں سبب سُود ہے اور آٹھواں سبب قوم خود پیدا کرتی ہے وہ اس کی اپنی کمزوری ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَعِدُّوا لَهُم مَّا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ 2 یعنی اپنے اندر جس قد رقوت پیدا کر سکتے ہو پیدا کرو۔لیکن چونکہ سوال پیدا ہوسکتا ہے کہ کیا جنگ بالکل ناجائز ہے اس لئے فرما یا نہیں جنگ جائز بھی ہے مگر قَاتِلُوا فِی سَبِيْلِ اللَّهِ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَكُمْ مَا اور قَاتِلُوهُمْ حَتَّى لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لِلَّهِ لے پھر اس حالت میں بھی جنگ جائز ہوتی ہے جب کوئی قوم معاہدات توڑ دے۔فرمایا وَإِن نَّكَثُوا أَيْمَانَهُمْ مِّنْ بَّعْدِ عَهْدِهِمْ وَ طَعَمُوا فِي دِينِكُمْ فَقَاتِلُوا أَيْمَةَ الْكُفْرِ اسی طرح مذہب میں دست اندازی کرنے اور اس صورت میں جب حکومت کسی قوم کو ہجرت کی اجازت نہ دے اسلام لڑائی کی اجازت دیتا ہے۔آخر میں حضور نے اسلام کی پیش کردہ لیگ آف نیشنز کا ذکر فرمایا اور جماعت کو نصیحت کی کہ اس کا فرض ہے کہ ان خیالات کو دنیا میں پھیلائے تا اسلام اور احمدیت کی برتری ثابت ہو تقریر کے بعد حضور نے تمام مجمع سمیت لمبی دعا کرائی اور پھر جلسہ ختم ہونے کا اعلان کرتے ہوئے احباب کو اجازت دی کہ جو جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔ا تذکرہ صفحہ ۱۔ایڈیشن چہارم طه: ۱۳۲ التغابن : ۸ (الفضل ۲۹۔دسمبر ۱۹۳۵ء) الحجرات: ١٢ البقرة: ۲۵۷ 1 المائدة : ۹ ك القصص: ۸۴ القصص : ۵ الانفال: ۶۱ ال البقرة: ۱۹۴ ١٢ التوبة: ١٢ البقرة: ١٩١