انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 135 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 135

تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت انوار العلوم جلد ۱۴ ایسی جگہ لگائیں گے جہاں حکیم نہیں، اور لوہاروں کو ایسی جگہ لگائیں گے جہاں لو ہار نہیں تو مجبور ہو کر لوگ احمدی پیشہ وروں سے کام کرانے پر آمادہ ہو جائیں گے۔اسی لئے میں نے مختلف اضلاع کی سروے کرائی ہیں۔اور میں چاہتا ہوں جن اضلاع کی سروے کرائی گئی ہے، ان میں جولو ہار ، ترکھان یا پیشہ وراحمدی بیکار ہیں، انہیں پھیلا دوں۔تمام گاؤں کے نقشے ہمارے پاس موجود ہیں اور ہر مقام کی لسٹیں ہمارے پاس ہیں جن سے پتہ لگ سکتا ہے کہ ان گاؤں میں پیشہ وروں اور تاجروں کی کیا حالت ہے۔اس ذریعہ سے میں چاہتا ہوں کہ اپنی جماعت کے پیشہ ور بیکاروں کو ان علاقوں میں پھیلا دوں۔جہاں لوہار نہیں وہاں لوہار بھجوا دئیے جائیں، جہاں معمار نہیں وہاں معمار بٹھا دیے جائیں ، جہاں حکیم نہیں وہاں حکیم بھجوا دیے جائیں۔اس سکیم کے ماتحت اگر ہماری جماعت مختلف علاقوں میں پھیل جائے تو جہاں ہمارے بہت سے تبلیغی مرکز ان علاقوں میں قائم ہو سکتے ہیں وہاں لوگ بھی مجبور ہوں گے کہ احمدیوں سے کام لیں۔اس طرح ان کی بریکاری بھی دور ہوگی اور تبلیغی مرکز بھی قائم ہو جائیں گے۔بلکہ لکھے پڑھے لوگ کئی گاؤں میں مدر سے بھی جاری کر سکتے ہیں چنانچہ ہمارے پاس ایسی بیسیوں لسٹیں موجود ہیں جہاں مدرسوں کی ضرورت ہے یا حکیموں کی ضرورت ہے یا کمپونڈروں کی ضرورت ہے۔مگر انہیں مدرس ، حکیم اور کمپونڈ رنہیں ملتے۔اسی طرح ہندوستان سے باہر بھی ہم بعض پیشہ وروں کو بھیجنا چاہتے ہیں جہاں بعض کام عمدگی سے کئے جاسکتے ہیں۔چنانچہ بعض قسم کے پیشہ ور چین میں اچھا کام کر سکتے ہیں۔مثلاً چین کے مغربی حصہ میں پیشہ وروں کی بہت ضرورت ہے۔اگر وہاں لو ہار چلے جائیں تو اعلیٰ درجہ کا کام کر سکتے اور کافی مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں اس ذریعہ سے تبلیغ بھی ہوتی رہے گی۔غرض دنیا کے ایسے حصے جہاں تجارتی کام اعلیٰ پیمانے پر جاری کئے جاسکتے ہیں۔ہم نے معلوم کئے ہیں اور ہر جگہ کے نقشے تیار کئے ہیں۔ان علاقوں میں تھوڑی سی ہمت کر کے ہم بریکاروں کو کام پر لگا سکتے اور بہت سے تبلیغی سنٹر قائم کر سکتے ہیں۔اور یہ کام ایسا اعلیٰ ہوا ہے کہ جس کی اہمیت ابھی جماعت کو معلوم نہیں۔اور گو یہ معلومات کا تمام ذخیرہ ابھی صرف چند کا پیوں میں ہے لیکن یورپ والوں کے سامنے یہ کا پیاں پیش کی جائیں تو وہ ان کے بدلے لاکھوں روپے دینے کیلئے تیار ہو جائیں۔مگر افسوس ابھی ہماری جماعت نے اس کام کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔اسی طرح میں تجارتی طور پر مختلف مقامات کے نقشے بنوا رہا ہوں اور اس امر کا پتہ لے رہا