انوارالعلوم (جلد 14) — Page 123
انوار العلوم جلد ۱۴ تحریک جدید کے مقاصد اور ان کی اہمیت بھی اپنے آپ کو تبلیغ کیلئے پیش کر دیں تو ان مرکزوں کے علاوہ اور کئی مقامات پر تبلیغ کے نئے مرکز قائم کئے جاسکتے ہیں۔لیکن ضرورت ایسے مبلغین کی ہے جو اپنے آپ کو پیش کریں اور ہم اُن سے کام لیں۔دسواں مقصد اس تحریک سے میرے یہ مد نظر ہے کہ تبلیغ کے جو مستقل شعبے ہوں ان کیلئے مستقل فنڈ قائم کر دیئے جائیں تا کہ ہنگامی کاموں پر ان کا روپیہ صرف نہ ہو جائے۔میں نے دیکھا ہے، بہت سانقص ہمارے کاموں میں اس لئے واقع ہوتا ہے کہ مستقل شعبوں کیلئے مستقل فنڈ نہیں۔اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہماری مثال بعض دفعہ ان سپاہیوں کی سی ہو جاتی ہے جن کے پاس بندوقیں بھی ہوں ، مشین گنیں بھی ہوں ، تلوار میں بھی ہوں ، مگر لڑائی کا اعلان ہو تو معلوم ہو کہ ان کے پاس گولہ بارود نہیں ہے۔لڑائی تو آخر ہنگامی کام ہے جسے بہر حال کرنا پڑے گا۔اور یہ تو ہو نہیں سکتا کہ پہلے سے اتنا گولہ بارودخرید کر رکھ لیا جائے جسے بعد میں ہر موقع پر استعمال کیا جائے۔اس لئے لاز ما گولہ بارود وقت پر بنانا پڑے گا۔لیکن اگر اس کیلئے کافی روپیہ موجود نہ ہو تو جنگ کس طرح کی جاسکتی ہے۔پس اگر فوج موجود ہو، تو ہیں موجود ہوں ، سپاہیوں کو فنونِ جنگ کی مشق بھی ہو، مگر گولہ بارود نہ ہو تو کچھ نہیں ہوسکتا۔اسی طرح اگر مستقل شعبوں کیلئے ہمارے پاس مستقل فنڈ نہ ہوگا اور تمام چندوں کا روپیہ انہی پر خرچ ہو جائے گا تو لازم ہنگامی کاموں کے وقت جن کے بغیر تبلیغ کی سکیم مکمل نہیں ہو سکتی ، نقصان پہنچے گا۔میں نے محسوس کیا ہے کہ ہمارے مبلغ جتنا کام کر سکتے ہیں، اس کا چوتھا حصہ بھی وہ کام نہیں کرتے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ فارغ رہتے ہیں اور بعض دفعہ اتنا کرا یہ نہیں ہوتا کہ انہیں تبلیغ کیلئے باہر بھیجا جا سکے۔پس میں نے اس تحریک میں ایک مقصد یہ بھی مد نظر رکھا ہے، گو تحریک کی سکیم میں شامل اسے کچھ عرصہ بعد کیا ہے کہ مستقل کاموں کیلئے مستقل فنڈ قائم کئے جائیں اور ہنگامی کاموں کیلئے ہنگامی چندے کر لئے جائیں تا کہ مستقل شعبوں کا روپیہ ہنگامی کاموں پر خرچ ہو کر ہمارے ہاتھ بند نہ ہو جائیں۔یہ دس بنیادی اصول ہیں جو اس تحریک میں میں نے مد نظر رکھے ہیں۔اور گو اور بھی بہت سے اصول اس میں رکھے گئے ہیں مگر یہ دس بنیادی اصول ہیں۔جن میں سے ایک تو بعد میں شامل کیا گیا ہے مگر باقی تو شروع تحریک سے شائع کردہ سکیم میں شامل تھے۔مگر یاد رکھنا چاہئے کہ تحریک جدید کو ہم کتنی ہی ضروری چیز قرار دیں یہ لازمی بات ہے کہ اگر اس تحریک کا اثر