انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 459 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 459

انوار العلوم جلد ۱۴ موجودہ فتنہ میں کفر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع۔۔تو ممکن ہے کہ کفر کا لشکر دعوی سے پہلے غلطی کر جائے لیکن دعوی کے اظہار کے بعد وہ کبھی غلطی نہیں کرتا۔جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دعوئی سے پہلے بعض مخالفوں نے حقیقت کو نہیں سمجھا لیکن آپ کے دعویٰ نبوت کے بعد کسی نے بھی غلطی نہیں کی۔چنانچہ جب آپ نے دعویٰ کیا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے تو تمام ہندوستان میں آگ لگ گئی۔اور ہر طرف سے مخالفت کا طوفان امڈ آیا لیکن یہ مخالفت بھی خدا تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان تھا۔عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ جو جھوٹی چیز ہوتی ہے اس کی سچا بعض دفعہ اس لئے مخالفت نہیں کرتا کہ وہ سمجھتا ہے کہ یہ آپ ہی آپ مر جائے گی اور بعض دفعہ جب وہ بے حیثیت ہوتی ہے تو بھی مومن اس کی طرف توجہ نہیں کرتا وہ بھی اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے جب اس کی کوئی حیثیت ہو۔مجھے یاد ہے ایک دفعہ ایک مدعی کا موریت نے مجھے ایک دفعہ چٹھی لکھی جس میں مجھے بہت سخت سست کہا اور لکھا کہ یہ کونسی دیانتداری ہے کہ آپ میری تردید نہیں کرتے۔پہلے تو میں اس کی کسی چٹھی کا جواب نہ دیتا تھا لیکن اس چٹھی کا میں نے جواب دیا اور اسے لکھا کہ تردید بھی خدا تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔حضرت مرزا صاحب کی مخالفت کوئی معمولی چیز نہ تھی بلکہ خدا تعالیٰ کے فضلوں میں سے ایک فضل تھا۔غرض اُس وقت ساری طاقتیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اکٹھی ہو گئیں اور اب ساری طاقتیں ہمارے خلاف جمع ہورہی ہیں۔اب یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ باقی سب جگہ نور ہے، ہندوؤں میں بھی نور ہے،سکھوں میں بھی نور ہے، عیسائیوں میں بھی نور ہے اور بہائیوں میں بھی نور ہے ، غرض ہر جگہ نور ہے اور اگر نہیں ہے تو صرف یہاں نہیں۔پس اگر یہ تسلیم کیا جائے تو اَلْكُفْرُ مِلَّةٌ وَاحِدَةٌ کے کچھ معنی نہیں بنتے۔کیونکہ نور والا راستہ تھوڑا ہوتا ہے اور وہ تنگ راستے سے آتا ہے۔چنانچہ قرآن کریم بھی فرماتا ہے کہ نور کا راستہ ایک ہے لیکن تاریکی کے رستے کئی ہیں۔کے تو معلوم ہوا کہ تمام مذاہب کا اجتماع ہمارے خلاف اس امر کا ثبوت ہے کہ وہ غلطی پر ہیں۔جیسا کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کے حق میں بھی پیشگوئی کی گئی تھی کہ تمہارا ہاتھ تمہارے سب بھائیوں کے ہاتھ کے مقابل پر کھڑا رہے گا۔اس کا بھی یہی مطلب تھا کہ تمہاری نسل میں ایک نبی اُٹھے گا جس کے خلاف تمام مذاہب اور عقائد اور خیالات اکٹھے ہو جائیں گے۔پس یہ بین ثبوت ہے مصری صاحب اور ان کے ساتھیوں کے جھوٹے ہونے کا اور یہ ایسا ثبوت ہے جس سے بڑھ کر کوئی اور تائیدی