انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 175

انوار العلوم جلد ۱۴ حقیقت حال دے گا اور غیب سے نصرت کے سامان پیدا ہو جائیں گے۔جو بات آج ناممکن نظر آتی ہے، کل کو ممکن ہی نہیں آسان نظر آئے گی۔آج جسے آپ قربانی خیال کرتے ہیں ، کل اسے کھیل سمجھیں گے۔میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آپ کی امداد انشاء اللہ کروں گا اور میں اس وعدہ پر قائم ہوں اور خدا تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ وہ میری اس امداد میں برکت دے گا۔وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان (ضمیمه تاریخ احمدیت جلد ۶ صفحه ۴۰) ڈی ولیرا ایمن DE VALERA EAMON (۱۸۸۲ء۔۱۹۷۵ء) آئرلینڈ کا مدبر۔نیو یارک میں پیدا ہوا۔۱۹۱۶ ء میں بغاوت ایسٹر میں حصہ لینے پر قید ہوا۔۱۹۱۷ء میں سن فین کا صدر بنایا گیا۔۱۹۳۸ ء میں وزیر اعظم بنا۔دوسری عالمی جنگ میں آئر لینڈ کو غیر جانبدار رکھا۔۱۹۴۸ء میں شکست کھائی مگر ا ۱۹۵ ۱۹۵۴،۶ ء اور ۱۹۵۷ء میں پھر عہدہ سنبھالا۔۱۹۵۹ء میں وزارت عظمیٰ سے استعفی دیا اور صدرمنتخب ہوا۔اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلدا صفحه ۴ ۴۳ لا ہور ۱۹۸۷ء)