انوارالعلوم (جلد 14) — Page 75
انوار العلوم جلد ۱۴ زنده خدا کا زنده نشان بانی سلسلہ احمدیہ کو دعوی کئے پچاس سال سے زائد ہو گئے۔اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے نشان پر نشان دکھایا ہے جو ایک سے ایک زیادہ شاندار تھا۔اسی نے سورج اور چاند کو مقررہ تاریخوں میں ان کیلئے گرہن لگایا ، اسی نے طاعون کو ان کی پیشگوئی کے مطابق ہندوستان میں ظاہر کیا اسی نے جاپان کو ان کی خبر کے مطابق روس پر فتح دی، کوریا پر قابض کیا اور ایک زبر دست مشرقی طاقت بنایا اسی نے ان کی خبر کے مطابق زار روس کی حکومت کو تباہ کیا اور زار کو بحالت زار حکومت سے علیحدہ کیا، اس نے ان کی پیشگوئی کے مطابق عرب میں آزاد حکومت قائم کی اور پنجاب بہار اور کوئٹہ میں زلزلوں سے ان کی صداقت پر مہر لگا دی اسی نے افغانستان کے تغیرات کو ان کی وفات کے بعد ان کی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر کر کے ان کے حق میں گواہی دی اور آج وہ پھر ایک نشان تمہاری ہدایت کے لئے دکھاتا ہے تا تم میں سے وہ لوگ جو بانی سلسلہ احمدیہ کے بعد پیدا ہوئے ہیں، یہ نہ کہ سکیں کہ خدا تعالیٰ نے پہلوں کو نشان دکھائے مگر ہمیں ان سے محروم رکھا۔دیکھو تمہارا پیدا کرنے والا وہ محبوب جس کا جلوہ دیکھنے کیلئے تمہارے آباء واجداد حسرت کرتے ہوئے اس دنیا سے گذر گئے ، وہ آج پھر اپنی پوری شان سے ظاہر ہوا ہے تا تم کو اپنی صورت دکھائے کیونکہ وہ وراء الورا ء ہستی ہے اور صرف اپنے نشانوں کے ذریعہ سے ہی دیکھی جاسکتی ہے۔بعض لوگ جو حالات سے ناواقف ہیں ان کی مزید دبلے پتلے آدمی سے مراد واقفیت کیلئےمیں یا مرواضح کر دینا چاہتاہوں کہ کشف میں جو ڈ بلا پتلا آدمی دکھایا گیا ہے، اس سے مراد حکومت وقت کا کوئی نمائندہ بھی ہوسکتا ہے جو دل سے احرار کے گرفتار کرنے کی تائید میں نہ تھا۔چنانچہ واقعات سے ثابت ہے کہ جب احرار نے قادیان میں مباہلہ کے نام سے آنا چاہا اور اس کے جواز کی یہ دلیل دی کہ چونکہ امام جماعت احمدیہ نے خود ہم کو دعوت دی ہے، اس لئے اب ہمارے قادیان جانے میں کوئی روک نہیں ہونی چاہئے۔تو گوان کا یہ بیان غلط تھا کیونکہ میں نے جو شرائط مقرر کی تھیں انہوں نے ان کو پورا نہ کیا تھا مگر پھر بھی حکومت کے بعض نمائندے چاہتے تھے کہ اس عذر کی بناء پر اپنے پاؤں اس جھگڑے سے نکال لیں۔لیکن اس موقع پر میں نے ایک تفصیلی اشتہار شائع کیا اور اس میں ثابت کر دیا کہ احرار نے میری شرائط کے مطابق ہرگز مباہلہ کو منظور نہیں کیا بلکہ خود ان کے اشتہارات سے ثابت ہے کہ وہ مباہلہ کیلئے نہیں بلکہ کا نفرنس کیلئے آرہے ہیں۔تو اس اشتہار کے