انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 538 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 538

مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر انوار العلوم جلد ۱۴ ا وَيْلٌ لَّكَ وَلا فَكِكَ ۳۷ افک ایک مشہور واقعہ ہے جس میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر الزام لگایا گیا تھا۔اللہ تعالیٰ یہاں بھی افک کا لفظ استعمال کرتے ہوئے فرماتا ہے۔اے مخالف ! مجھ پر عذاب اور لعنت ہو اور تیرے بدکاری وغیرہ کے جھوٹے الزامات پر بھی لعنت ہو۔پھر الہام ہے۔۲۔ایک امتحان ہے بعض اس میں پکڑے جائیں گے اور بعض چھوڑ دیئے جائیں گے۔۳۸ پھر الہام ہے۔٣- إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرّجُسَ اَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيراً - ٣٩ کہ اے اہلِ بیت! ان الزاموں کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کا یہ ارادہ ہے کہ وہ تمہیں پاک بنا کر دنیا کے سامنے پیش کرے۔اب ان الہامات میں افک کا لفظ موجود ہے۔پھر ابتلا کا ذکر پایا جاتا ہے اور پھر ساتھ ہی اہلِ بیت سے خطاب کیا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے اہلِ بیت! ان الزامات کے بعد خدا تعالیٰ تمہاری تطہیر دُنیا پر ثابت کرے گا۔اس الہام کے بعد جو اہلِ بیت کے متعلق ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لکھتے ہیں یہ تیسری مرتبہ الہام ہے۔وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ اس کے بعد الہام ہے اَعْجَبَنِی مَوْتُكُمْ ہے کہ تم لوگوں کی موت پر مجھے بڑا ہی تعجب ہے۔اس کے علاوہ اور بھی الہام ہیں لیکن یہ الہام جو ایک ہی تاریخ کے ہیں آپس میں ایک گہرا ربط رکھتے ہیں۔پہلے افک یعنی اتہامات کا ذکر ہے پھر امتحان اور آزمائش کا ذکر ہے۔پھر اہلِ بیت کو تسلی دی ہے کہ گھبراؤ نہیں۔یہ ابتلاء تمہارے اندر کامل پاکیزگی پیدا کرنے کیلئے آئیں گے پھر معترضین پر اظہار تعجب کیا ہے کہ تمہاری روحانی موت پر مجھے تعجب ہوتا ہے ورنہ جسمانی موت پر تو تعجب کی کوئی وجہ نہیں ہوا کرتی۔کیا جب کوئی شخص نمونیہ سے مر جائے تو لوگ اسے کہا کرتے ہیں کہ تمہاری موت پر ہمیں بڑا تعجب ہے۔اس قسم کے الفاظ ہمیشہ روحانی موت پر استعمال کئے جاتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ واقعہ میں کئی لوگوں کو تعجب ہوا اور بعض دوستوں نے یہاں تک لکھ دیا کہ جب اتنے بڑے بڑے آدمی مُرتد ہو سکتے ہیں تو پھر نہ معلوم ہمارا کیا حال ہوگا۔گویا انہوں نے تعجب کا اظہار کیا اور الہام میں بھی مؤمنوں کی طرف سے اسی تعجب کے اظہار کی خبر دی گئی تھی۔ی بھی یادرکھنا چاہئے کہ الہام إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیراً اسے بھی قرآن کریم کی آیت ہے اور اسی سورۃ کی آیت ہے جس کا ذکر