انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 525 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 525

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر گمان بھی نہیں کیا جاسکتا کہ وہ منافق ہوں، اس لئے شاید میرے ایمان میں کوئی نقص ہے جسے ظاہر کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے یہ رؤیا مجھے دکھائی ہے کیونکہ رویا میں بعض دفعہ ایک مؤمن کو دوسرے مؤمن کا آئینہ بنا کر پیش کر دیا جاتا ہے مگر پھر کس طرح یہ خواب لفظ بلفظ اور ہو بہو پوری ہوئی۔غرض اس طرح اور بھی بہت سے دوستوں نے خواب دیکھے اور وہ اس فتنہ کے ظہور سے پورے ہوئے لیکن آج میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض کشوف اور الہامات بتانا چاہتا ہوں جو اس فتنہ کیلئے مشعل راہ ہوئے ہیں۔سب سے پہلے تو میں ایک ایسا الہام پیش کرتا ہوں جس کی خبر خود مصری صاحب نے ہی ہمیں دی ہے اور جس الہام کے یاد کرانے میں ہم ان کے ممنون ہیں۔مصری صاحب کی طرف سے جو پہلا خط مجھے پہنچا اس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میرے مقابلہ پر قدم اُٹھاتے وقت آپ اس امر کو مد نظر رکھ لیں کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے میری بریت کر چھوڑی ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے رویاء و کشوف اور الہامات میں ایسی خبریں موجود ہیں جن سے میری بریت ثابت ہوتی ہے۔اور ان خبروں اور پیشگوئیوں کی وجہ سے باوجود ان اعتراضات کے جو میرے دل میں آپ کے متعلق پیدا ہوئے ہیں، مجھے سلسلہ سے بدظنی نہیں ہوئی بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر میرا ایمان بڑھ گیا ہے۔چنانچہ انہوں لکھا کہ تذکرہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ الہام درج ہے کہ:۔"لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ ا زینب کو قتل مت کرو اور زینب میری بیوی کا نام ہے۔پھر وہ لکھتے ہیں۔دیکھو اس سے پہلے یہ الہام ہے کہ:۔أَيْنَمَا ثُقِفُوا أخِذُوا وَقُتِلُوا تَقْتِيلا، ال جو منافقوں کے متعلق قرآن کریم کی آیت ہے اور جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ جہاں کہیں پائے جائیں گے پکڑے جائیں گے اور قتل کئے جائیں گے گویا اس الہام نے بتادیا ہے کہ منافق کی سزا قتل ہے۔( حالانکہ یہ درست نہیں۔یہ تو خاص منافقوں اور خاص حالات کا ذکر ہے اور پھر تعجب یہ ہے کہ وہ ہم پر تو قتل کا الزام لگاتے ہیں اور الہام کے معنے خود ایسے کرتے ہیں جس میں قتل کا مفہوم پایا جاتا ہے ) پھر اس کے بعد کہتے ہیں کہ چونکہ پہلے الہام نے یہ بتا دیا ہے کہ منافق کو قتل کرنے کا حکم ہے، اس لئے معا دوسرا الہام اللہ تعالیٰ نے یہ نازل کر دیا کہ: لَا تَقْتُلُوا زَيْنَبَ