انوارالعلوم (جلد 14) — Page 524
انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر باطنی فرقہ کے لوگ قتل کرنے میں بڑے ماہر تھے مگر صلاح الدین ایوبی کو انہوں نے قتل کرنے کی تین دفعہ کوشش کی اور تینوں دفعہ ناکام ہوئے۔ایک دفعہ تو اُس نے حملہ آور کی شکل پہچان لی اور کہا کہ اس کی آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے اسے پکڑ لو چنا نچہ اُسے پکڑا گیا تو اُس کے پاس سے خنجر نکل آیا۔دوسری دفعہ کسی اور شخص نے پہچان لیا اور کہا کہ یہ باطنی فرقہ میں سے معلوم ہوتا ہے چنانچہ وہ واقعہ میں اس فرقہ کا آدمی نکلا اور معلوم ہوا کہ وہ قتل کی نیت سے ہی آیا تھا۔اور تیسری دفعہ وہ نماز پڑھ رہا تھا جب وہ سجدہ میں گیا تو ایک شخص نے خنجر سے حملہ کر دیا مگر اتفاق ایسا ہوا کہ چٹائی کا ایک کو نہ اُٹھا ہو ا تھا جس سے اُس کا پاؤں رکا اور اچانک ایک طرف گر گیا اور خنجر بھی زمین پر آپڑا۔صلاح الدین نے وہیں اُس کی گردن دبالی اور ا سے گرفتار کر لیا تو قتل کرنا بھی آسان کام نہیں۔پھر میں اُس خدا کی قسم کھا کر جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنقوں کا کام ہے یہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے کسی کو پٹانا اور قتل کرانا تو الگ رہا' آج تک سازش سے کسی کو چھیڑ بھی نہیں لگوائی کسی پر انگلی بھی نہیں اُٹھوائی۔اور اگر میں اس قسم میں جھوٹا ہوں تو اللہ تعالیٰ کی لعنت مجھ پر اور میری اولاد پر ہو۔اگر وہ بھی اپنے دعوئی میں بچے ہیں تو اس قسم کا مؤکد بعذ اب حلف اُٹھا لیں پھر اللہ تعالیٰ خود بخود فیصلہ کر دے گا کہ کون حق پر ہے۔مجھے تو کسی کی جان لینے سے اتنی نفرت ہے اتنی نفرت ہے کہ میں بعض دفعہ یہ خیال کیا کرتا ہوں کہ اگر خدا تعالیٰ مجھے اس زمانہ میں پیدا نہ کرتا اور ایسے زمانے میں پیدا کرتا جب اسلام کیلئے جہاد بالسیف کرنا ہوتا تو مجھے اپنے نفس کو کتنا مارنا پڑتا۔پس یہ بالکل جھوٹا الزام ہے جو وہ مجھ پر لگاتے ہیں۔مجھے خدا تعالیٰ نے جو کچھ دکھایا وہی میں نے لوگوں کو بتایا اور اگر اس کی باتیں پوری ہوں تو تقدیر پر میرا کوئی تصرف نہیں۔اسی طرح اور بھی بہت سے دوستوں نے اس بارہ میں رویا دیکھے تھے جن میں سے بعض الفضل میں شائع ہو چکے ہیں اور بعض ہو رہے ہیں۔چنانچہ ان میں سے ایک رؤیا چوہدری محمد شریف صاحب پلیڈر منٹگمری کا ہے۔پچھلے سال جب میں دھرم سالہ میں تھا تو مجھے ان کی چٹھی ملی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے ایک خطرناک ڈراؤنا خواب دیکھا ہے جس سے مجھے اپنی ایمانی حالت کے متعلق شبہ پیدا ہو گیا ہے۔میں نے دیکھا کہ ایک جگہ آپ بیٹھے ہیں، مجلس لگی ہوئی ہے اور آپ شیخ عبدالرحمن صاحب مصری اور ایک اور شخص کے متعلق فرماتے ہیں کہ انہوں نے نِفاق سے کام لیا ہے اور میں انہیں جماعت سے خارج کرتا ہوں۔یہ خواب بیان کرنے کے بعد انہوں نے سخت گھبراہٹ کا اظہار کیا ہوا تھا اور لکھا تھا کہ چونکہ مصری صاحب اور دوسرے صاحب کے متعلق,