انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 522 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 522

انوار العلوم جلد ۱۴ مصری صاحب کے خلافت سے انحراف کے متعلق تقریر مصری صاحب پر کوئی ابتلا ء آیا ہے اور ان کے دل میں بہت سے شکوک پیدا ہو گئے ہیں اور بعض دفعہ انہیں یہ بھی خیال آتا ہے کہ وہ قادیان سے چلے جائیں۔یہ رویا بھی اُنہی دنوں انہیں پہنچ گئی چنانچہ ماسٹر غلام حیدر صاحب جو بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے سپرنٹنڈنٹ ہیں انہوں نے بتایا کہ مصری صاحب نے میرے سامنے ذکر کیا تھا کہ میرے دل میں واقع میں ایسے وساوس پیدا ہو گئے تھے اور میں چاہتا تھا کہ قادیان سے چلا جاؤں مگر جب سے میں نے حضرت صاحب کی خواب سنی ہے ان وساوس کو دُور کر کے اپنی اصلاح کرلی ہے۔پھر تین چار سال ہوئے میں نے ایک خواب دیکھا تھا جو اُن ہی دنوں اخبار میں شائع ہو گیا جس میں میں نے خلافت کے متعلق لوگوں کو لڑتے دیکھا اور یہ بھی دیکھا کہ اس لڑائی میں ایک شخص بھی مر گیا ہے اور بعض زخمی ہوئے ہیں۔یہ رویا بعینہ پوری ہوئی کیونکہ خلافت کے متعلق جھگڑا پیدا ہوا۔میاں فخر الدین صاحب ملتانی اور ایک دو اور آدمی زخمی ہوئے اور میاں فخر الدین صاحب ملتانی بعد میں فوت ہو گئے۔یہ خبر کوئی شخص اتنے عرصہ قبل بتا سکتا تھا؟ یقینا یہ اُسی خدا کا فعل تھا جس کے علم سے کوئی چیز باہر نہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ چونکہ میں نے ان کی ہلاکت کے متعلق بعض پیشگوئیاں کی ہوئی تھیں اس لئے ان پیشگوئیوں کو پورا کرنے کے لئے میں نے میاں فخر الدین صاحب ملتانی کو مروا دیا۔میں اس الزام کا جواب اپنے ایک خطبہ میں دے چکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ ان کے اس اعتراض کو سن کر سلسلہ کے بعض معاندین نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ مرزا صاحب نے بھی اسی طرح لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی کی تھی اور پھر اپنا آدمی بھیج کر اُسے مروا دیا اور میں سمجھتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر جو یہ اعتراض کیا گیا ہے اس کی ذمہ واری مصری پارٹی پر ہے کیونکہ اس کے اعتراض سے دشمنوں کو تقویت ہوئی اور انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی مورد الزام قرار دے دیا۔چنانچہ سابق ڈپٹی کمشنر صاحب نے خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب سے کہا کہ معلوم ہوتا ہے مرزا صاحب نے بھی اسی طرح لیکھرام کے قتل کی پیشگوئی کی تھی اور پھر اُسے پورا کرنے کیلئے آدمی بھیج کر مروا دیا۔مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے کہا میرے سامنے اگر وہ کہتا تو میں اس کی خبر لیتا۔میرے سامنے اس نے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ مصری صاحب شکایت کرتے ہیں کہ پہلے انہوں نے مستریوں کے متعلق پیشگوئی کی اور ان پر حملہ ہو گیا اب ان کے متعلق پیشگوئی کی تو ان پر حملہ ہو گیا۔اور یہ خواہیں قبل از وقت اس لئے شائع کر دی جاتی ہیں تا پنے فعل پر پردہ پڑ سکے اور کہا جا سکے کہ ہم نے تو کچھ نہیں کیا یہ تو خواب پوری ہوئی ہے۔میں نے