انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 475 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 475

انوار العلوم جلد ۱۴ قیام امن اور قانون کی پابندی کے متعلق جماعت احمدیہ کا فرض ہو۔ جب وہ حکم دے ؟ دے بڑھو اور جب وہ حکم دے ٹھہر جاؤ۔ اور جدھر بڑھنے کا وہ حکم دے اُدھر ور جدھر سے ہٹنے کا حکم دے اُدھر سے ہٹ آؤ۔ اس حکم کی جب تک فرمانبرداری نہ کی جائے ، خلافت ایک بے معنی شھے رہ جاتی ہے اور وہ اتحاد جس کے پیدا کرنے کیلئے اسلام نے یہ سب سامان پیدا کیا ہے، کسی طرح بھی پیدا نہیں ہو سکتا اور اسلام کی وہ ترقی جو اس اتحاد سے مقصود ہے، حاصل نہیں ہو سکتی ۔ ادھوری اتباع صرف طاقت کو ضائع کرنے والی ہوتی ہے۔ اس سے صرف لوگوں کی آزادی چھنتی ہے اور وہ شیریں پھل نہیں پیدا ہوتے جن پھلوں کا پیدا کرنا اللہ تعالیٰ کا منشا ہے اور جن پھلوں کو کھا کر مومن اسی دنیا میں جنت کے مزے لوٹ سکتا ہے۔ دوست د دعا اور صبر کی تلوار سے کام لو اس کام کی نظر میں کیا رشتہ ایام میں میں نے انہیں کیا نصیحتیں کی تھیں ۔ اول چند ہفتے ہی ہوئے ہیں کہ میں نے اپنے لڑ کے مرزا منور احمد کا ذکر کیا تھا کہ وہ احمد یہ ہوسٹل لاہور میں ایک لڑائی میں شامل ہو گیا اس وجہ سے کہ اسے کسی نے تھپڑ مار دیا تھا۔ میں نے بتایا تھا کہ مجھے اس امر کا سخت صدمہ ہوا اور میں نے اسے اُس پر زجر کی اور کہا کہ کسی سے مار کھا کر مار لینا تو ایک شریف ہندو اور ایک شریف عیسائی سے بھی متوقع ہے، تم جو مسیح موعود علیہ السلام کی ب اولاد سے ہو تم نے کیوں اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل نہ کیا کہ :۔ گالیاں سنکر دعا دو دعا دو پا کے دکھ آرام دو اور میں نے اُسے کہا کہ اگر تم ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پر عمل نہ کرو گے تو دوسرے لوگوں پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ یہ واقعہ میں نے اس قدر قریب کے زمانہ میں دوستوں کو سنایا تھا کہ اسے اس قدر جلد فراموش نہیں کیا جا سکتا تھا مگر افسوس کہ آپ میں سے بعض نے اسے فراموش کر دیا اس لئے اب میں پھر جماعت کی توجہ اس طرف پھراتا ہوں کہ میری پالیسی یہی ہے کہ صبر سے کام لو اور اینٹ کا جواب اینٹ سے اور پتھر کا جواب پتھر سے نہ دو بلکہ گالیاں سنو اور خاموش رہو ۔ اشتعال پیدا ہو تو اس جگہ کو چھوڑ دو کیونکہ یہ سب ہمارے خدا کے امتحان ہیں ۔ وہ ہم کو اُس روحانی جنگ کیلئے جو اسلام کی فتح کیلئے روحانی ہتھیاروں سے لڑی جانے والی ہے تیار کر رہا ہے۔ اگر اُس نے ہم سے ظاہری تلواریں چلوانی ہوتیں تو وہ ہم کو ظاہری حکومت اور ظاہری فوج بھی عطا کرتا لیکن اُس