انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 460 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 460

انوار العلوم جلد ۱۴ موجودہ فتنہ میں گھر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع ثبوت نہیں ہوسکتا۔سوائے مشاہدہ کے کہ خدا تعالیٰ کا قول اور فعل ان کے جھوٹے ہونے کی آسمان سے گواہی دے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کے برابر اور کوئی ثبوت نہیں بلکہ میرا مطلب یہ ہے کہ اس سے زیادہ واضح اور کوئی ثبوت نہیں۔واضح ثبوت یوں بھی محدود ہوتے ہیں اور یہ ان اول درجہ کے واضح ثبوتوں میں سے ایک ہے۔ظاہر ہے کہ موجودہ فتنہ میں ہمارے خلاف سب شیطانی طاقتیں جمع ہو گئی ہیں اور مولوی عبد الرحمن صاحب کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آج سے چند ماہ پہلے ہمارے مُردے بھی احراریوں کے نزدیک ناپاک تھے لیکن آج یہ کیفیت ہے کہ وہی لوگ جو احمدیوں کے مُردوں کو بھی ناپاک سمجھتے تھے مصری صاحب کے گلے مل رہے ہیں اور ان کے اشتہار بانٹ رہے ہیں۔اس کا مطلب سوائے اس کے اور کیا ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مصری صاحب اور میاں فخر الدین صاحب کی حمایت احمدیت اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طاقت کو کمزور کرنے والی ہے۔اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں گل جمعية فتيان الاحمدیہ کی طرف سے مولوی صاحب کے اعزاز میں دعوت دی گئی تھی لیکن میں نے یہی خیال کیا کہ وہ نیشنل لیگ کی دعوت ہے اس لئے آج میں اس دعا میں دونوں کو شامل کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں تو فیق دے کہ جس طرح وہ جسمانی دعوتیں کرتے ہیں، اسی طرح وہ روحانی دعوتیں کرنے میں بھی پیش پیش ہوں۔اللہ تعالیٰ ہماری صفائی قلب کو بڑھائے اور ہمارے نو جوانوں کو کچی خدمت کرنے کی توفیق دے۔↓ فاطر: ۷ ص: ۷۰ يوسف : ۱۰۷ ۵ سبا : ۱۴ (الفضل ۲۱ جولائی ۱۹۳۷ء) الذريت: ۵۷ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۶۶ - المكتب الاسلامي بيروت ك الانعام: ۱۵۴