انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 457

انوار العلوم جلد ۱۴ موجودہ فتنہ میں گھر کی تمام طاقتوں کا ہمارے خلاف اجتماع سے تھے جنہوں نے احراریوں کو چھڑایا اور احمدیوں کو انہیں پیٹنے سے روکا۔بہر حال مقدمہ چلایا گیا اور وہ قید ہوئے اس لئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پیسر و احراریوں کے نزدیک اس قابل نہیں کہ ان کے مُردوں کو قبرستان میں دفن ہونے دیا جائے۔اس کے بعد اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس جماعت کے بہت سے فرد دہر یہ ہو گئے ہیں اور بہت سے دہر یہ ہو رہے ہیں ہم اس لئے کھڑے ہوئے ہیں کہ ان کو دہریت سے بچائیں تا کہ احمدیت اپنی پوری شان کے ساتھ دنیا کے سامنے ظاہر ہو۔لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ان کا یہ دعویٰ درست ہے تو احمدیت کے دشمنوں نے کیوں ان کی حمایت شروع کر دی ہے۔ان کو تو چاہئے تھا کہ وہ فوراً سمجھ لیتے کہ اس پر انی جماعت کی مخالفت چھوڑ و وہ تو دہر یہ ہو چکی ، اب اس نئی جماعت کو مٹاؤ جو خدا تعالیٰ کا نام بلند کرنے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی اشاعت کیلئے پیدا ہوئی ہے مگر احمدیت کے دشمن اس وقت کیا کرتے ہیں ، وہ مصری صاحب اور فخر الدین صاحب کے اشتہار بانٹتے پھرتے ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا وہ یہ سمجھ کر ان کے اشتہار بانٹتے پھرتے ہیں کہ اس سے حضرت مرزا صاحب کی طاقت کم ہوتی ہے یا یہ سمجھ کر بانٹتے ہیں کہ اس سے حضرت مرزا صاحب کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔ظاہر ہے کہ وہ اسی لئے ان کی حمایت پر کمر بستہ ہوتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ صداقت کو کمزور کرنے کا حربہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں اَلْكُفَرُ مِلَّةً وَاحِدَةً یعنی حق کے مقابلہ میں تمام شیطانی طاقتیں اکٹھی ہو جاتی ہیں اور ظاہر ہے کہ دنیا میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کوئی جماعت خدا تعالیٰ کی تائید کیلئے اُٹھی ہو اور شیطانی اثر کو قبول کرنے والے لوگ دھو کے سے اس کی حمایت کرنے لگ پڑے ہوں۔بلکہ ہمیشہ سے ہی ہوتا آیا ہے کہ حق کے مقابلہ میں سب خدا تعالیٰ سے دور ہونے والی ارواح جمع ہو جاتی ہیں۔اب بھی احراری اور دوسرے لوگ ان کی مدد کر رہے ہیں اور کیا یہ عجیب بات نہیں کہ مصری صاحب کے متعلق بیزاری کے اظہار کے لئے ہمارے جلسے ہوں اور شیخ حسام الدین امرتسر سے آئے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گندی گالیاں دے کر کہے کہ خبردار! اگر مصری صاحب کے خلاف کوئی جلسے کئے۔سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ اس لئے ان کی حمایت کرتے ہیں کہ انہیں احمدیت کی ترقی مد نظر ہے؟ کیا کوئی عقلمند انسان یہ سمجھ سکتا ہے کہ احراری اور پیغامی ان کی اس لئے تائید کر رہے ہیں کہ یہ احمدیت کو دنیا میں قائم کرنے کیلئے اُٹھے ہیں یا نبوت کا مسئلہ منوانے کیلئے اُٹھے ہیں۔اگر ان کی تائید کی غرض یہی ہے تو پھر